پاکستانی کوہ پیما ثمر خان کا ایک اور کارنامہ، بڑی چوٹی کو سر کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سٹی42: پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا، ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑاچیلنج تھا، خدا کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی، ماؤنٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
View this post on InstagramA post shared by Samar Khan | Adventure Athlete (@skhanathlete)
.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا