190 ملین پاؤنڈ سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصلہ آنے پر ہمیں کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ انتقام کا معلوم تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ جو لوگ ڈیل کرتے ہیں وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس سے بھی بری ہو جاتے ہیں، جو لوگ ڈیل لیتے ہیں وہ بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے وہ پرعزم ہیں اور انہیں یقین ہے وہ سرخرو ہوں گے، سلمان اکرم راجہ نے کیس پر اپیل پہلے سے ہی تیار کر لی تھی تحریری فیصلہ مل گیا ہے جلد اپیل دائر کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے پر ہمیں کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ انتقام کا معلوم تھا، جن لوگوں نے فیصلہ جج کو بھیجا رات کو کچھ مخصوص لوگوں کو لیک کیا، مخصوص لوگوں نے رات کو ہی فیصلے کا بتانا شروع کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے ایک ٹکے کا فائدہ عمران خان نے حاصل نہیں کیا جبکہ ریاست کو ایک ٹکے کا نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، رقم آج بھی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی فیصلے کے وقت مطمئن تھے، ان کو جس طرح پہلے دن پایا تھا اسی طرح مطمئن تھے، ٹرسٹ کیلیے زمین جن لوگوں نے عطیہ کی تھی ان کو واپس ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
جن لوگوں نے شاہ محمود سے ملاقات کی وہ بھگوڑے ہیں اس ملاقات کی کوئی اہمیت نہیں، حامد خان
راولپنڈی:میڈیا ٹاک میں حامد خان نے کہا کہ ہم نے چھبیسویں ترمیم قبول نہیں کی تو 27ویں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کو پتا ہے یہ کون کروارہا ہے باقی تو سب کھلونے ہیں، جس کے پاس طاقت ہوتی ہے اسی کے بارے میں بات کی جاتی ہے، آزاد کشمیر میں جس طرح گولیاں برسائی گئیں وہ بھی زیادتی ہے، آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے پیچھے خدا جانے ان کا کیا مقصد ہے؟ لگتا ہے دونوں جماعتوں کو بٹھا کے بتایا گیا ہے 27ویں ترمیم پاس کریں۔
انہوں ںے کہا کہ جو لوگ شاہ محمود قریشی سے ملے وہ بھاگے ہوئے بھگوڑے ہیں، جو لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر بھاگ گئے انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے بارے میں بات کریں، یہ لوگ پی ٹی آئی کے غدار ہیں، شاہ محمود قریشی سے کسی کی ملاقات کی کوئی اہمیت نہیں، چھبیسویں ترمیم واپس لیں آئین کے مطابق ملک چلائیں راستہ نکل آئے گا، ہم کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں چاہتے عدالتی نظام سے ریلیف چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بے بسی کی وجہ سے چھبیسویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے، ہمیں عدالتوں سے امید تو نہیں لیکن کوشش جاری رکھیں گے، 27ویں ترمیم کے حوالے سے اصول پر ہر کسی سے بات ہوسکتی ہے، چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہم نے مولانا فضل الرحمن صاحب سے بھی بات کی، جو بھی ستائیسویں ترمیم کی مخالف کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔