شادی کی ویڈیوز شیئرسے متعلق اداکار گوہر رشیدنے بڑی بات بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اداکار گوہر رشید نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی جو مبہم ویڈیوز شیئر کی تھیں، ان کی حقیقت سے متعلق وہ جلد مداحوں کو آگاہ کریں گے۔
گوہر رشید نے انسٹاگرام پر چند مبہم ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں انہیں کبریٰ خان، اشنا شاہ اور علی رحمٰن سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ شادی تقریبات کے لیے ڈانس کی تیاریاں کرتے دیکھا گیا۔اداکار نے ڈانس تیاریوں کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے ’میرے یار کی شادی‘ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔ان کی جانب سے ویڈیوز کو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلیں کہ وہ خود جلد اداکارہ کبریٰ خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک شوبز ویب سائٹ نے بھی اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری 2025 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بعد ازاں گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
اب انہوں نے ایک مختصر انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی شیئر کی گئی مبہم ویڈیوز کی حقیقت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کریں گے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران صحافی ملیحہٰ رحمٰن سے مختصر بات میں گوہر رشید نے کہا کہ ابھی وہ مذکورہ معاملے پر کچھ نہیں کہ سکتے لیکن جلد ہی وہ مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ مبہم ویڈیوز کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ کی نہیں تھیں بلکہ ان کے کسی یار کی شادی کی تیاریوں اور تقریبات کی ہیں۔گوہر رشید نے کہا کہ وہ جلد ہی مداحوں کو اس حقیقت سے آگاہ کریں گے کہ ان کی جانب سے شیئر کردہ مبہم ویڈیوز ان کے کس یار کی شادی کی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوہر رشید نے مبہم ویڈیوز مداحوں کو شادی کی شیئر کی
پڑھیں:
عدالتی آرڈر کے باوجود سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہ ہو سکی: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر کے باوجود وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات نہ ہو سکی۔
راولپنڈی میں انہوں نے علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس ڈی لسٹ ہوا، دیر سے انصاف نہ ملنا بھی ناانصافی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیل میں چھٹا کیس چل رہا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، پاکستان میں 23 لاکھ کیسز پینڈنگ چل رہے ہیں، ہم نے انصاف کی بات کی ہے کہ جلد دیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملزم جیل میں ہو اس کی ضمانت کا فیصلہ 2 ماہ میں ہونا چاہیے، 9 ماہ سے ہمارا کیس نہیں لگا۔
اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کا ضمانت کا کیس سنا جائے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ آئے مگر ان کو بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔