اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئےپہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہو گئی ، یہ پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر گوادر کےلئےروانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پیرکو پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف کریں گے ، افتتاحی پرواز کو واٹرکینن کے ذریعے سلامی دی جائے گی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ، پی آئی اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپریشنلائزیشن کے تاریخی موقع کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

کراچی:

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔

قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔

دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور کوئٹہ سے اغوا، تاوان طلب
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کا الزام، ایک ملازم زیرحراست
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • کراچی؛ رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کیخلاف درخواست دائر