بھارت کی ریاست کیرالہ میں اپنے بوائے فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کی مجرمہ کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی گریشما پر الزام تھا کہ 2022 میں اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو جڑی بوٹیوں سے بنی دوا میں زہر ملا کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ گریشما اپنے بوائے فرینڈ شیرون راج سے تعلقات ختم کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے انکار پر چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔

مقامی عدالت میں گزشتہ ہفتے گریشما اور اس کے چچا کو 23 سالہ شیرون راج کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

گریشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں، سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھنے اور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہونے کا حوالہ دے کر سزا میں نرمی کی درخواست کی تھی۔ لیکن عدالت نے قرار دیا کہ جرم کی سنگینی سے زیادہ ملزم کی عمر پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ نے جرم ثابت کرنے کے لیے حالات، ڈیجیٹل اور سائنسی ثبوتوں پر انحصار کیا۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق گریشما نے اپنے بوائے فرینڈ کو جڑی بوٹیوں سے بنے ٹانک کے ساتھ زہر دیا تھا، جسے پینے کے 11 دن بعد وہ متعدد اعضاء ختم ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔ گریشما نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ راج نے تمل ناڈو کے ایک فوجی کے ساتھ اس کی شادی طے پانے کے بعد ان کا تعلق ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حکام کے مطابق گریشما نے اس سے پہلے بھی پھلوں کے جوس میں گولیاں ملا کر راج کو زہر دینے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے کڑوے ذائقے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کرنے کے بعد وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ترواننت پورم ضلع کے علاقے پارسالا کا رہائشی 23 سالہ شیرون راج، بی ایس سی ریڈیالوجی کا طالب علم تھا۔

گریشما کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قتل سمیت مختلف جرائم کا قصوروار پایا گیا، جبکہ اس کے چچا نرمل کمار نائر کو ثبوت کو ضائع کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ ملزمہ کی والدہ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، تاہم عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان مخالف جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار

سکھ فوجیوں نے پاکستان کے خلاف مودی کے جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی کا بھارت بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی فوج کے سکھ سپاہیوں نے پاکستان کے خلاف مودی کے کسی بھی جنگی منصوبے کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے خود کوانتہا پسندانہ مہم جوئی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان مخالف جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار
  • پاکستان اور بھارت خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں، ٹرمپ
  • شامی صدراحمد الشرع سے رکن کانگریس کوری ملز کی ملاقات، اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد بنانے سے انکار، اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ