لاہور میں پولیس انسپکٹر منہ بولے بیٹے کے ہاتھوں اپنے ہی پستول سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم نے انسپکٹر کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا، نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ڈولفن کی ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی، ڈولفن ٹیم نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔(جاری ہے)
ادھر فیصل آباد میں فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کردیا گیا، یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان نے پھل فروش کو صرف اس بات پر گولی مار کر قتل کردیا کہ اس نے فروٹ کی قیمت کم کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان فروٹ خریدنے آئے جہاں انہوں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، شعیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقی حقیقی سے جا ملا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قتل کردیا
پڑھیں:
کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی:گلشن معمار میں کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار صدام حسین شہید ہوگیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے علاقے کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار پنکچر کی دکان پر اپنی موٹرسائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا، اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا گن مین تھا، ڈیوٹی سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور ایک خول 30 بور قبضے میں لیا ہے، ایس ایچ او گلشن معمار شہید اہلکار کے ہمراہ اسپتال روانہ ہوگئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ فی الفور مکمل ابتدائی پولیس اقدامات سے آگاہ کریں۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کامیاب بنائی جائے، شہید کانسٹیبل کے گھر جائیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت شیئر کریں۔
ضیا الحسن لنجارنے کہا کہ پولیس کے قتل میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے اور کامیاب تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔