Express News:
2025-09-24@21:48:24 GMT

چیئرمین زرعی ریسرچ کونسل کو ہٹانے کا عدالتی حکم معطل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستارکا آرڈر معطل کرتے ہوئے بحال کردیا جبکہ فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا. 

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر غلام محمد علی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے.

چیف جسٹس عامرفاروق نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کے لیے ریٹائرڈ جج پر مشتمل نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی. 

عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کرلی. 

فیصل چوہدری اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیاکہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس کا جواب ہم دیں گے.

ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود وزارت خزانہ کے سابقہ ذیلی ادارے مناپلی کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری کو 7 سال بعد بھی کہیں تعینات نہ کیے جانے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹریز کو اگلے ہفتے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی  کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر سماعت کیس کا حصہ ہے، تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیا گیا، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات نہیں کریں گے، سوشل میڈیا کو دیکھ کو دیکھ کر عدالت نہیں چلا سکتے، عدالتی روسٹر کو ذاتی اسکرونگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وکیل گرین ٹری ہولڈنگ کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ ضیاء چشستی کے جمع کرائے گئے جواب کی کاپی ہمیں نہیں ملی، احسن بھون نے کہا کہ عدالت کوئی ایک تاریخ طے کر لے تاکہ سب کو سن کر فیصلہ ہوسکے۔

جسٹس نعیم اختر افغان  نے کہا کہ اگلے ہفتے بینچ کے ممبر سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہونگے، عدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
  • حکومت آئی ایم ایف شرائط کے مطابق قرضوں کے رول اوورکی تیاری کررہی‘  وزارت خزانہ 
  • سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا
  • ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحید کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کے سیمنار سے خطاب کررہے ہیں،سیج ممبران بھی موجود ہیں
  • جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب، ایجنڈا کیا ہے؟
  • کیا 3 برسوں میں دگنا قرض لیا گیا؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا