بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بنگلہ دیشی درآمد کنندگان اور تاجروں کو سال بھر خصوصاً ماہ رمضان کی طلب کو پوری کرنے کے لیے پاکستان سے کھجور، نارنگی، دیگر پھلوں اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے بڑے مواقع اور امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 2 دہائیوں بعد اہم میٹنگ
اس بات کا تذکرہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے ڈھاکہ میں ہونے والے پاکستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
ایف بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت بڑا تجارتی خلا رہا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بنگلہ دیشی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ایف بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے تاجروں نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر زور دیا۔ یہ امور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آئے۔
اجلاس کی صدارت ایف بی سی سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر حفیظ الرحمان نے کی۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں رمضان کے مقدس مہینے میں کھجوروں کی بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے جبکہ اس دوران دیگر پھلوں کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں سال بھر ملکی اور غیر ملکی پھلوں کی بہت زیادہ مانگ رہتی ہے۔
ایف بی سی سی آئی کے منتظم نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے لیے پھلوں اور زرعی مصنوعات کا ایک سستا اور آسانی سے قابل رسائی ذریعہ بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے محمد حفیظ الرحمن نے کہا کہ مشترکہ اقدامات اور نجی شعبے میں باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کا موقع ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش تجارتی معاہدے کو مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں ممالک کے تاجروں نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت کو آسان بنانے اور وسعت دینے کے لیے لاجسٹکس، سپلائی چین، کولڈ اسٹوریج، پیکیجنگ اور سامان کی نقل و حمل کے نظام کی ترقی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا
اجلاس میں ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی زین عزیز، ایف بی سی سی آئی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ محمد ظفر اقبال، ایف بی سی سی آئی کے رہنماؤں، پاکستانی تجارتی وفد کے اراکین اور فریش فروٹ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش پھل امپورٹ پاکستان پاکستان کے پھل فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان ایف بی سی سی آئی کے دونوں ممالک کے بنگلہ دیش کے پاکستان کے کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔
ڈھاکہ سے پروازیں ہر اتوار، پیر، منگل، بدھ اور جمعہ کو دوپہر 1:20 بجے روانہ ہوں گی، اور مقامی وقت کے مطابق شام 5:10 پر ریاض پہنچیں گی، واپسی کی پروازیں شام 7 بجکر 15 منٹ پر ریاض سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن صبح 4 بجے ڈھاکہ پہنچیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے 5 پروازیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی، مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی منصوبہ بندی ہے۔
جنرل مینیجر پبلک ریلیشنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ایئرلائنز مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم
یو ایس بنگلہ ایئر لائن نے کہا کہ اس کا مقصد جدہ میں اپنی موجودہ سروس کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں بنگلہ دیشی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی خدمت کرنا ہے، ایئر لائن مشرق وسطیٰ سے آنے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار گھریلو رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
یو ایس بنگلہ ایئرلائن اس وقت 24 طیاروں کا بیڑا رکھتا ہے، جس میں دو ایئر بس اے 300 اور 330 اور 9 بوئنگ 737 اور 800 شامل ہیں، بنگلہ دیش کے تمام ڈومیسٹک روٹس کے علاوہ، یہ ایئر لائن جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی، مسقط، دوحہ، مالے، کوالالمپور، سنگاپور، بنکاک، گوانگزو، چنئی اور کولکتہ کے لیے پرواز کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایئر لائنز بنگلہ دیش حضرت شاہ جلال سعودی عرب کنگ خالد یو ایس بنگلہ