چیمپئینز ٹرافی؛ شائقین کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس لگادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اَپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے
اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کیا گیا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے، تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: جرسی تنازع: پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔