راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو ائیر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ’میں ہانیہ عامر، نرگس، دیدار اور تمام بڑے اسٹارز سے ملنے پاکستان آ رہی ہوں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ’کیا آپ کے گھر میں میرے لیے تھوڑی سی جگہ ہے، مجھے پک کرنے ائیر پورٹ پر آ جاؤ‘ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے مزید کہا کہ وہ ان سے پیار کرتی ہیں۔
ہانیہ عامر نے راکھی کے اس ویڈیو پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ان کی زندگی بہت غمگین تھی اور اب ان کی زندگی میں راکھی ساونت آ گئی ہیں۔ ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’راکھی جی! میں آپ کو لینے ایئر پورٹ پر آ رہی ہوں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
راکھی ساونت کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ انہیں پاکستان کا ویزا کس نے دیا تو کسی نے ہانیہ عامر کو گھر سے بھاگ جانے کا مشورہ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ راکھی ساونت ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ راکھی ساونت ہانیہ عامر راکھی ساونت ہانیہ عامر
پڑھیں:
بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔
رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔
رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔
Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG
— Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025
انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے گا، مگر حکومت کے معاملے پر خاموش رہا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اگر دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے۔
Post Views: 5