امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچھ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، جن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن بھی شامل ہے۔
اس ملاقات کے بعد جو ولسن نے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنے کا ٹوئٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ان اہم ملاقاتوں میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
(جاری ہے)
ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کانگریس مین جو ولسن میں پاک
پڑھیں:
خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے