Nawaiwaqt:
2025-10-10@13:49:28 GMT

بانی کو جیل میں رکھنا پی ٹی آئی، حکومت دونوں کا ہدف: واوڈا  

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

بانی کو جیل میں رکھنا پی ٹی آئی، حکومت دونوں کا ہدف: واوڈا  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہو گئی۔ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کسی نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ڈرامہ چلتا رہے گا حکومت کی سب سے بڑی ضامن خود پی ٹی آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر فائدہ اٹھا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا  ہوئی کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے سہولت کاری کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، حکومت اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر نہ آئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

میرے پاس علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا، فیصل کریم کنڈی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں، پوری پی ٹی آئی آج یوم نجات منا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بزنس کمیونٹی مشکل حالات کے باوجودکام کر رہی ہے
  • گنڈاپور کا استعفا موصول نہیں ہوا‘ گورنر ہاؤس کی تردید
  • میرے پاس علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا، فیصل کریم کنڈی
  • مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
  • فیصل قریشی کا اپنی کزن صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق بیان پر ردعمل
  • صدر سے حکومتی وفد کی ملاقات، ن لیگ اور پی پی کو بیان بازی سے روک دیا گیا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا
  • عمران خان کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین کل فیصل کریم کو استعفیٰ بھجوائیں گے، گوہر علی
  • وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی
  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر