چیئرمین سینیٹ کا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا تاہم اس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نہیں کی بلکہ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا ہے، ان کا موقف ہے کہ جب تک تحریک انصاف کے سینٹر اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس میں لانے (پروڈکشن آرڈرز) کے میرے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوگا اس وقت تک میں اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کو جیل سے لانے کے پروڈکشن آرڈرز دیے ہوئے ہیں مگر جیل انتظامیہ اس پر عمل درآمد نہیں کررہی جس پر چیئرمین سینیٹ نے احتجاجاً اجلاس کی صدارت سے انکار کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس کی صدارت سے انکار پروڈکشن ا رڈرز چیئرمین سینیٹ اعجاز چوہدری
پڑھیں:
پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
اپنے بیان میں پی ایس ٹی کے چیئرمین نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اسرائیل نے اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے حماس سے اپنے گرفتار دہشت گردوں کو چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کو گرفتار کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔