جماعت اسلامی ہی عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دلائے گی‘وجیہہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق فیاض عالم حلقہ ناظم آباد نمبر1، ساجد محمودحلقہ وحید آباد و عثمانیہ، معصب خان حلقہ نشتر کالونی، شبلی رواسیہ حلقہ تھری ایف و نٹال کالونی، آزاد بخت حلقہ جلال آباد کے ناظم ہوں گے۔ اجتماع کے آخر میں دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالحق نے کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
مولانا عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کی۔
مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔