چینی عوام نے کوششوں کے ذریعے شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سری لنکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : سری لنکا کے صدر  انورا کمارا ڈیسنائیکے نے  عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کے اپنے پہلے دورے کے دوران  چائنا میڈیا گروپ  کو  خصوصی انٹرویو  دیا ۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  وہ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشرے  میں بہتری اور معیشت جیسے کئی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو خلوص دل سے سراہتے ہیں۔سری لنکن صدر کا ماننا   تھا کہ چینی عوام نے  انتھک کوششوں کے ذریعے    بہت شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کی ترقی میں مدد کے لیے مستقبل میں  چین کے ساتھ مزید عملی تعاون کے خواہاں ہیں۔

ڈیسا نائیکے نے کہا کہ  سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کا خیرمقدم کرنے اور اس میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں سےتھا۔ انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کا سب سے قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار ہے اور امید ہے  کہ یہ  شراکت داری مزید  مستحکم ہوگی ۔ سری لنکا کے صدر کا کہنا تھا کہ  چینی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا پانچواں حصہ  ہے   لیکن چین کے پاس دنیا کے وسائل کا پانچواں حصہ نہیں ہے۔ چین ایک ایسے ترقیاتی راستے پر عمل پیرا ہے جو اس کے اپنے حالات اور خصوصیات کے مطابق ہے۔

چین  خوشحال ہے، اور اس کے لوگ امن اور اطمینان کے ساتھ رہتے اور محنت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ  چین کی ترقی کے راستے اور اس کے تجربے سے  بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔غربت کے خاتمے  میں  چینی کامیابیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  چین نے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے  میں  اہم کردار ادا کیا ہے اور تمام ممالک کی حکومتوں اور عوام کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سری لنکا کو بھی غربت کا مسئلہ درپیش ہے اور حکومت کے بڑے اہداف میں سے ایک غربت کا خاتمہ ہے اسی لئے  اس ضمن میں  چین کا تجربہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 ڈیسانائیکے   نے یہ بھی کہا کہ چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے دنیا  میں  تنوع کا تحفظ کیا ہے،اس کی بہتر ترقی کے لئے مدد فراہم کی ہے اور دنیا  کو ایک نیا راستہ دیا ہے ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سری لنکا چین کے ہے اور

پڑھیں:

پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں، حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہو گی، دنیا کو فکر مند ہونا چاہئے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت جس انداز میں پہل کرے گا، اسی انداز میں نپا تلا جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہاں مجھے ایسا ہی لگتا ہے، دو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم ہمیشہ تشویش ناک ہوتا ہے، اگر چیزیں غلط ہوتی ہیں تو اس تصادم کا المناک نتیجہ نکل سکتا ہے۔  جب خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حملے کے لیے بھارت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں تو انہوں نے نے جواب دیا کہ ’ہاں، ہاں، ہاں، بالکل۔ یقیناً وہ ایسے حالات پیدا کرتے ہیں‘۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ ٹرمپ واحد عالمی طاقت کے سربراہ ہیں اور وہ دنیا بھر میں مختلف فلیش پوائنٹس پر مختلف جماعتوں سے بات کر رہے ہیں۔  میں سمجھتا ہوں کہ اس صورتحال میں اگر عالمی طاقت مداخلت کر سکتی ہے اور اس صورت حال میں کسی قسم کی بہتری لاسکتی ہے تو یہ اچھا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بصورت دیگر اگر بھارت کی جانب سے کوئی پہل کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق
  • پہلگام واقعہ: چینی وزیر خارجہ کا انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعلان
  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، رانا تنویر حسین
  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ،رانا تنویر حسین
  • بھارت پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، انوارالحق کاکڑ
  • کشمیر مذاکرات سے حاصل نہیں ہوگا، آزادی کیلیے جدوجہد کرنی ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
  • پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں، حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہو گی، دنیا کو فکر مند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز، پاکستان کی ایران اور سری لنکا کو شکست
  • چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف