چینی صدر شی جن پھنگ ہمیشہ عوام کو دل میں رکھتے ہیں، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چینی صدر شی جن پھنگ ہمیشہ عوام کو دل میں رکھتے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ: اسپرنگ فیسٹیول کی آمد سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا ۔
پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ چینی صدر نے مقامی نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں ۔ صدر شی گزشتہ سال آفت سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں فکر مند ہیں کہ وہ ایک آرام دہ موسم سرما گزاریں۔وہ چین کے ہر خاندان کے لئے ایک پر مسرت جشن بہار کا خیال رکھتے ہیں۔
اس دورے کے دوران انہوں نے پورے ملک کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ووٹوں کے لیے مودی نے پہلگام میں خون بہایا، بھارتی عوام نے سب کچھ بتا دیا
نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارتی عوام نے مودی سرکار اور بی جے پی کی سازشوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کے مختلف علاقوں سے سامنے آنے والی عوامی آراء میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حملہ دراصل ایک سیاسی منصوبہ تھا جس کا مقصد ووٹ حاصل کرنا اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی شہری نے میڈیا کے رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا، “ہم سب جانتے ہیں کہ یہ حملہ مودی اور بی جے پی کی چال ہے، جو ہر الیکشن سے پہلے سستی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے ڈرامے کرتے ہیں۔”
عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر حملہ پاکستان نے کیا ہے تو اب تک کسی مجرم کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دراصل ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت پھیلانے اور ملک کے اندر فرقہ واریت بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
عوام نے گودی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا صرف مودی کی سیاست کو سہارا دینے کی کوشش ہے۔
دفاعی و سیاسی ماہرین نے بھی اس واقعے کو مودی حکومت کی سوچی سمجھی سیاسی چال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے حملے صرف انتخابی مفادات کے لیے کیے جا رہے ہیں۔