پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
شہباز شریف نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، پر امید ہوں آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پالیسی ریٹ میں کمی نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔