پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات مسترد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔
گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی مخالفین پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جس کو پروپیگنڈا کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنا فنکشن میں نہیں گیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے، دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ان کی ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں، آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خطبا اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ، اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ اسرائیل فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ انسایت کے لئے شرمناک ہے، بے بس فلسطینیوں کی طرف امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ انسانی تاریخ کے بڑے مظالم میں شمار کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
عالم اسلام اور امت مسلمہ کے ہر ہر فرد کو صیہونیت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا ،مسلمان حکمران خواب غفلت میں ہیں ، عوام ان حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگائیں ۔ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں امدادی قافلے والوں کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قافلے میں شامل پاکستان کے نمائندوں نے پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے ،جے یو آئی فلسطینیوں کے لئے کی جانے والی ہر جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔