گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں غیرمعمولی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا۔
کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی’’ اجازت نامہ‘‘ لینا پڑتا تھا ۔۔۔آزادی کی نعمت کی قدر کریں
دونوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فلسطینی عوام اور ان کے جائز نصب العین سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، اور کانفرنس سے بامعنی اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔
مزید :