سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء و طالبات کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں زندگی کے تمام اجتماعی اور انفرادی پہلووں کا حل موجود ہے، کوئی ایسا پہلو نہیں ہے کہ جس میں شریعت نے راستہ نہ بتایا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو پسندیدہ دین قرار دیا ہے۔ اس میں اسلامی بینکاری بھی ایک شعبہ ہے۔ ایک عرصے سے مسلمانان پاکستان کا مطالبہ تھا کہ سودی نظام سے نجات حاصل کی جائے، لیکن کوئی راستہ نہیں نکل رہا تھا۔ تمام مکاتب اسلامی کے علماء کی جدوجہد سے وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دے کر ایک راہ متعین کر دی ہے، جبکہ پارلیمنٹ نے بھی طے کر دیا ہے کہ 31 دسمبر 2028 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنی تیاریاں مکمل کر لے گا۔ یکم جنوری 2029 سے تمام بینکوں میں بلاسود بینکاری نافذ ہو جائیگی، جس کی وجہ سے آئندہ کے چیلنجوں کیلئے علماء کو تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس و تکافل سے مولانا مظہر حسین نے کہا کہ اسلام کا اصول ہے کہ پورے کے پورے دین میں داخل ہو جاو صرف نماز روزہ ہی دین نہیں، معیشت اور لین دین کے معاملات بھی اسلام کے مطابق طے ہونے چاہیئں۔ خوش آئند بات ہے کہ اسلامی بینکاری شروع ہوئی ہے، جو کہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ یہ 1980ء کی طرح صرف نام کی تبدیلی نہیں بلکہ اب باقاعدہ طور پر تیاری کی جا رہی ہے، اسلامی بینکاری کی پروڈکٹس تیار کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومتی سرپرستی اور آمادگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ قابل ستائش ہے کہ حکومت نے فیڈرل شریعت کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بلا سود معیشت کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جسے مکمل کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے افسران سرفراز احمد، مقصود احمد بھٹی،اور ثنا، بینک الحبیب سے انصر زیدی، افتخار اشتیاق نے بھی مدارس کے طلبا و طالبات کو ٹریننگ دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی بینک اسٹیٹ بینک ہوں گے کہا کہ

پڑھیں:

امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین

چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان کی زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل کے تجربے کی تیاریاں مکمل
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات