بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی فارن ریلیشنز کمیٹی تشکیل، رؤف حسن چیئرپرسن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن ریلیشنز کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پی ٹی آئی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔
یہ کمیٹی پاکستان میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے رابطے میں رہے گی اور پاکستان، خطے میں بدلتی صورتحال سے متعلق آگاہ رکھے گی۔
کمیٹی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق بھی سفارشات مرتب کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔