حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مینٹیننس کام شروع ،کے الیکٹرک نے 12 بج کر 8 منٹ پر حب پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس کے کام کا آغاز کردیا، ترجما ن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 6 سے 8 گھنٹے ہوگا، مینٹیننس کے کام کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند کردی گئی ہے، کام کے باعث ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 37 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،
ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی اس حوالے سےشہر کو مجموعی طور پر ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، شہر کو 613 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
پاکستان اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔