Jasarat News:
2025-12-04@13:15:52 GMT

شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا۔ خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں، اعضا عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا، جس پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔ اعضا کے عطیہ کے لیے متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اندراج ضروری ہوگا۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا، جس کے بعد یہ تبدیلیاں باقاعدہ طور پر لاگو کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد کے لیے خصوصی افراد شناختی کارڈ کیا جائے گا

پڑھیں:

چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس تقرری منظوری، جوڈیشل کمیشن اعلامیہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاسوں میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ لگانے کی منظور دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ کمیٹی جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد‘‘ کی منظوری، اجرا کیلئے فروری کی ڈیڈ لائن مقرر
  • دینی خدمات کا اعتراف، پنجاب حکومت کی طرف سے اعزازیہ کارڈ کی منظوری
  • نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
  • وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی منظوری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان
  • چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس تقرری منظوری، جوڈیشل کمیشن اعلامیہ
  • پارلیمنٹ کا 9 ماہ بعد مشترکہ اجلاس آج، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی
  • نادرا نے شناختی نظام میں نئی اصلاحات کا اجرا کردیا
  • نادرا کی جانب سے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء
  • نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا