میرپورخاص،حیسکو عملے کے رویے کیخلاف مختلف جماعتوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری عبدالرشید، حافظ احتشام،ایم کیو ایم کے خالد تبسم،آفاق احمد ،جماعت اسلامی کے شکیل احمد فہیم،انجمن تاجران کے کامران میمن و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں واپڈا اور اس کے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خود بجلی چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے اور اپنے جرائم چھپانے کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔علما کرام نے کہا کہ ہر ماہ فکسنگ کے نام پر ہونے والی سازشوں کے پیچھے کون ہے؟ عوام کو نشانہ بنانے سے پہلے ان افسران کا احتساب کیوں نہیں ہوتا جو بجلی چوری میں ملوث ہیں؟ انہوں نے واپڈا کی جانب سے عام شہریوں کو دہشت گردوں کی طرح منہ پر کالا کپڑا ڈال کر ذلیل کرنے کے عمل کو شرمناک اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہی عمل ان افسران کے ساتھ کیا جاتا جو بجلی چوری میں سرغنہ ہیں، تو یہ مسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتا۔علما کرام نے خبردار کیا کہ عوام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو ذلیل کرنے والے یہ اقدامات نہ صرف آمرانہ ہیں بلکہ اداروں اور عوام کے درمیان نفرت اور فاصلے بڑھا رہے ہیں یہ حکمتِ عملی اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ علما حضرات نے کہا کہ اگر واپڈا اپنی اصلاح نہیں کرتا اور عوام کے خلاف ایسے ہتھکنڈے بند نہیں کرتا تو عوامی ردعمل کے لیے تیار رہے انہوں نے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ظلم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کہا کہ
پڑھیں:
کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے مظاہرین سے درخواست کی ہے احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں، عام عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث مال مویشی کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ احتجاج سے عوام کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔