چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچز کے ٹکٹس تاحال دستیاب ہیں، ایک شخص اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر 4 ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں شیڈول پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بھی ٹکٹس دستیاب ہیں، پاکستان میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت بھی جلد شروع ہوگی۔دوسری جانب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیرات کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر کرسیاں لگانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔
جون 2024 میں شروع ہونے والا کام اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، اسٹیڈیم میں لائٹوں کی ٹیسٹنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، جبکہ دونوں اطراف ایس ایم ڈی اسکرینز بھی روشن ہوچکی ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق مین پویلین مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے، پی سی بی آفس بلڈنگ میں جاری فنشنگ ورک بھی ایک ہفتے میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹکٹس فروخت
پڑھیں:
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
امریکہ کیجانب سے کئی دہائیوں بعد دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ ایسے اقدامات جب دنیا پہلے ہی جنگوں اور بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کیلئے خطرناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں خصوصاً بچوں کا مسلسل قتلِ عام اور گھروں و ہسپتالوں پر بمباری انسانیت اور اخلاقیات کے مکمل زوال کی عکاسی کرتا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ فلسطین کی عوام ناقابلِ بیان مصائب اور ظلم کے باوجود ثابت قدم اور باہمت ہیں اور کہا کہ ان کا درد ہمارا درد ہے اور ان کی جدوجہد دراصل پوری انسانیت کی جدوجہد ہے۔ امریکہ کی جانب سے کئی دہائیوں بعد دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ایسے اقدامات جب دنیا پہلے ہی جنگوں اور بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کے لئے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو مزید ہتھیاروں اور جنگوں کی نہیں بلکہ دانائی، انصاف اور رحم دلی کی ضرورت ہے۔میرواعظ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو غیر جوہری بنائیں، عسکریت سے دور ہوں اور انسانیت کو بحال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔