پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حکومتی کمیٹی نے کیا جواب دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی، حکومت نے اپنے جواب میں ان حالات کا بھی ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ
حکومتی کمیٹی کے جواب میں عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے آئینی و قانونی معاملات کا ذکر موجود ہے اور پی ٹی آئی سے لاپتا افراد کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
جواب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی سے متعلق قانونی اور عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا دیا گیا اور قانونی طور پر ان کی عدالتوں سے ضمانت یا رہائی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ایک جگہ ہورہے تھے جو ختم ہوچکے، بیرسٹر گوہر
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی یا حکومت پی ٹی آئی کو دیا گیا جواب ابھی پبلک نہیں کریں گے، پی ٹی آئی مذاکرات میں واپس آئے گی تو اس وقت ہی یہ جواب کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنا جبکہ حکومت 31 جنوری کے بعد کمیٹی ختم کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مذاکرات بحالی کا حکومت کے اتحادی اور اپوزشن ہی بتاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اصل کہانی، پی ٹی آئی عمران خان کو کیسے رہا کروانا چاہتی ہے؟
دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کے مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے، ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا ہے مگر مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ایسے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے تھے کہ اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکلے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جمع جواب جوڈیشل کمیشن چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت عدالتی مذاکرات مذاکراتی کمیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی جواب جوڈیشل کمیشن چارٹر ا ف ڈیمانڈ حکومت عدالتی مذاکرات مذاکراتی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی مذاکراتی کمیٹی پی ٹی ا ئی گیا ہے
پڑھیں:
کراچی میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ارشد وہرہ
— فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ارشد وہرہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، مگر سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہا، ایس بی سی اے کا نام کے بی سی اے ہونا چاہیے۔
کراچی لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے المناک...
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کا وعدہ کرنے والی حکومت کراچی کے بے گھر شہریوں کے لیے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں لائی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں عوامی نمائندے بھی ہوں۔