حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپہ مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد
کراچی:سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔
اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔
برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ نان کسٹم ممنوعہ اشیا7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر د ی گئیں۔
ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔