چیمپیئنز ٹرافی کے حوالےسے سیکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے حوالےسے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔لاہور قذافی سٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں سات ہزار پولیس افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہونگے ، ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اس بار سیکیورٹی پلان ٹریفک افسران سے ملکر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ پریشانی نہ ہو ۔ ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں،قذافی سٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کم از کم 10 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دبئی 3 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت اور پہلا سیمی فائنل شامل ہے۔اگر بھارت 9 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا بصورت دیگر فائنل دبئی میں ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیشرفت
پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا۔ پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ ابتدائی طور پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو بھی شروع کرنے کا پلان ہے۔