شہباز شریف کی پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، انہوں نے آج غیرمتعلقہ بات کی۔
وزیراعظم کی جانب سے پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مینڈیٹ کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے کی گئی غیرمتعلقہ پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ہم مذاکرات کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں، وزیراعظم
انہوں نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کرکے بہترین موقع ضائع کردیا ہے، جبکہ بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ نیوٹرل کمیشن بنے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے 9 مئی اور 26 نومبر پر پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم نے کھلے دل سے قبول کیا، ایک کمیٹی بنائی گئی اور پھر مذاکرات شروع ہوئے، کمیٹی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اپنے مطالبات لکھ کر دیں جس پر پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے بھی پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم بھی لکھ کر جواب دیں گے، 28 جنوری کو میٹنگ ہونا تھا لیکن اس سے پہلے پی ٹی آئی نے انکار کردیا، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جب میں کالی پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں آیا تو عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم ہاؤس کمیٹی بنارہے ہیں جو اس کی ساری تحقیقات کرے گی، کمیٹی کے لیے آپ بھی اپنے ممبرز نامزد کردیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گریبان میں جھانکیں، 2018 میں ہاؤس کمیٹی بنی تھی، کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور مذاکرات کرے، ہم ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں، 2018 کی کمیٹی بھی اپنا کام مکمل کرے اور 2024 کے الیکشن کی تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لے کر آئے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حکومتی کمیٹی نے کیا جواب دیا؟
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے دور میں یہ کہہ کر شرکت نہیں کی تھی کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہوگی بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پارلیمانی کمیشن پی ٹی آئی ردعمل جوڈیشل کمیشن حکومت پی ٹی آئی بات چیت شہباز شریف مذاکرات وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پارلیمانی کمیشن پی ٹی ا ئی ردعمل جوڈیشل کمیشن حکومت پی ٹی ا ئی بات چیت شہباز شریف مذاکرات وزیراعظم پاکستان وی نیوز پارلیمانی کمیشن انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہاؤس کمیٹی شہباز شریف پی ٹی ا ئی کی پیشکش نہیں کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔