Jasarat News:
2025-09-22@14:20:54 GMT

کراچی میں 3روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025 کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

کراچی میں 3روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025 کا آغاز

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025کا آغاز جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے، تین روزہ بین الاقوامی نمائش 2فروری تک جاری رہے گی۔

 نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ہیں۔نمائش میں شریک شرکاءنے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو کوسیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں چوتھی پاکستان ٹریول مارٹ کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایکسپو مارٹ کا افتتاح کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹورازم حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان ٹریول مارٹ کیلئے منتظمین سے مکمل تعاون کیا گیا ہے پاکستان ٹریول مارٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں 20 سے زاید ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ 300 سے زاید ملکی و غیرملکی ایگزیبیشنز شامل ہیں ۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹریول مارٹ کے سربراہ سید محمد علی حمدانی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے لندن سمیت کئی دیگر ممالک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس طرح کے اقدامات کیے ہیں سندھ حکومت پاکستان ٹریول مارٹ کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھی گی۔

تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ(پی ٹی ایم) میں ٹریول ٹورازم، حج، عمرہ کی کمپنیوں کے علاوہ ہوٹلز انڈسٹریز، ٹی ڈی سی پی کے اسٹال موجود ہیں ۔ نمائش کے موقع پر ایئر لائنز، ہوٹلز اور عمرہ انڈسٹریز اور ٹورازم سے منسلک کمپنیاں خصوصی پیکیجز متعارف کرا رہی ہیں۔

 مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے خیبرپختونخوا پویلین کا افتتاح کردیا ہے۔پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو سنٹر کراچی میں خیبرپختونخوا کا پویلین سجایا گیا ہے۔پاکستان ٹریول مارٹ نمائش میں 25 سے زائد ممالک شریک ہیں۔

اس موقع پر زاہد چن زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ پیش کرینگے، خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،سرمایہ کاروں کیلئے لیز پالیسی میں تبدیلی کرکے لیز کی مدت بڑھا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ٹریول مارٹ میں صوبہ کی سیاحت و ثقافت بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،

 زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹریول مارٹ میں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کی کانفرنس میں سیاحتی منصوبے پیش کئے جائینگے، خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے میزبان سیاحتی منصوبہ شروع کیا ہے اورنوجوانوں کو بلا سود 30 لاکھ تک قرضہ حسنہ فراہم کرینگے۔

پاکستان ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش میں محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے زیر اہتمام کشمیر پویلین میں کشمیری سیاحت وثقافت سے متعلق مصنوعات کے ا سٹالز لگائے گئے ہیں۔جبکہ کشمیرکی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے شارٹ ڈاکومنٹریز بھی چلائی جارہی ہیں۔

 بعد ازں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے تاجکستان کے ٹواریزم ڈولپمینٹ کمیٹی کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،ملاقات میں دو طرفہ سیاحتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،تاجک وفد نے پیتھم میں اپنے طالبات بھجنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔تاجک وفد نے سیاحوں کے دوطرفہ تبادلوں پر بھی زور دیا ہے،

اس موقعے پر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اور تاجک حکومت کے درمیان جلد سیاحتی یاداشت ناموں پر دستخط ہونگے۔پیتھم عالمی معیار کا ایک ادارہ ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاحتی کمپنیز کے وفد سے بھی ملاقات کی ہے،

ڈی جی خراسان رضوی کلچر ہیریٹیج ٹورازم سید جاوید موسوی کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان ٹریول ایجنسیز کے سربراہاں و نمائندگان سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ بھی موجود تھے،ملاقات میں ایرانی وفد کی جانب سے ایران میں پاکستانی سیاحوں کیلئے سہولیات پر بریفنگ دی گئی،

صوبائی وزیر کو ایران میں موجود سیاحتی و تاریخی مقامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عقیدت اور تاریخی رشتہ ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و سیاحتی تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں۔دونوں ممالک مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

ایران میں موجود ٹریول کمپنیاں پاکستانی ٹریول کمپنیز اور عام سیاحوں کو بہترسہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے عام سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زردری نے پاک ایران دوستی کی مضبوطی کیلئے گئس پائپ لائین کا تاریخی تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے براہ راست خراساں رضوی کیلئے پروازیں چلانے سے سیاحت اور معیشت کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگا۔ ایرانی وفد کے اس معاملے پر حکومت سندھ وفاق سے بات کرے گی۔

سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آج ایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے۔پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبے کو بوسٹ ملے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنائیں گے۔اسی طرح ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں افتتاح ہوگیا ہے،

سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا افتتاح کیا۔وزیر ثقافت و سیاحت کی پویلین میں آمد پر، کراچی میں ایتھوپیا کے اعزازی قونصل ابراہیم خالد تواب نے استقبال کیا۔

وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ ٹریول مارٹ میں ایتھوپیا کے پویلین کا قیام ایتھوپیا اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے پاکستان کے درمیان کراچی میں نے کہا کہ سیاحت کے گیا ہے

پڑھیں:

سی پیک فیز ٹو: پاک چین اقتصادی تعاون میں نئے دور کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔

چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب دونوں ممالک باہمی خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین کے دوران 2025-29 کا ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے اور معاشی اشاریے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں۔

احسن اقبال کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی گئی اور چین کی 33 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بڑے توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبے مکمل کیے گئے۔ ان میں ساہیوال، پورٹ قاسم اور حبکو کول پاور پلانٹس، قائداعظم سولر پارک، تھر کول منصوبہ اور شاہراہوں کا جال شامل ہے جس سے ملک کے طول و عرض کو جوڑ دیا گیا۔ گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن، فری زون، ایئرپورٹ، اسپتال اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کو بلوچستان کی ترقی کا محور قرار دیا گیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2018 کے بعد سیاسی تبدیلیوں کے نتیجے میں سی پیک سست روی کا شکار ہوا، تاہم اب دوسرے مرحلے کو کاروباری اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو وزیراعظم کے ’’اڑان پاکستان‘‘ کے پانچ نکاتی فریم ورک سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس میں نمو، معاش، جدت، سبز معیشت اور علاقائی ترقی کی راہیں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ چین ہر سال دو ٹریلین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے لیکن پاکستان کی برآمدات محض تین ارب ڈالر تک محدود ہیں، اس لیے سی پیک 2.0 برآمدات پر مبنی معیشت کے قیام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور حکومت اس کے جلد آغاز کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
  • سی پیک فیز ٹو: پاک چین اقتصادی تعاون میں نئے دور کا آغاز
  • پاکستان سیاحت سے سالانہ 30سے 40ارب ڈالر کما سکتا ہے‘ سردار یاسر
  • آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025: آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع
  • خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • پنجاب حکومت نے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا
  • کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
  • پاکستان میں ربیع الثانی کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر کو ہوگا
  • فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں کا آغاز، طلبہ کیلئے تعارفی تقریب کا انعقاد
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی