پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا 10فروری سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیکل کے شعبے سے وابستہ جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں سے جو مرکزی قیادت فیصلہ کرے گئی اس کے مطابق اگلا دھرنا لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن، ینگ پیرامیڈیکل الائنس کے عہدے داران نے پنجاب کے بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں پورے پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں سے جو مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی اس کے مطابق اگلا دھرنا لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دیا جائے گا۔ اس کے بعد پنجاب بھر میں بھی دھرنے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ال پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری چوہدری مقبول احمد گجر، ایکٹیو الائٹ پروفیشنل ارگنائزیشن پنجاب کے چیئرمین طاہر سلیم، زنگ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر خلیل احمد، بشرہ خانم، نزہت اقبال، کنول رشید، ملک ریاض احمد، بابا یوسف گل نے دیگر عہدے داران کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر صوبائی حکومت پنجاب نے ملازم کش پالیسیاں بند نہ کیں تو سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔