رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کر دیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کیلئے تفتیش کی جائے گی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی میں سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں، متعلقہ اداروں کا اظہارِ لاعلمی
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار