اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان  کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے  ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت اعوان ، انوشہ رحمان ، لیاقت خان ، ثمینہ ممتاز زہری ، ہدایت خان اور  سلیم مانڈوی والا شامل ہیں ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینٹ کی

پڑھیں:

نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ملاقات کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی 
  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ