پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کوشکست دی ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے نویں راؤنڈ میں قازقستان کےباکر کوہرادیا ۔آدم عظیم کاتعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے اوراب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کے ایک مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم کے بھائی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی، انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی، مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
کراچی:ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔