پیکا ایکٹ جیسے قوانین بناکر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا: حافظ حمداللہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حافظ حمداللہ پیکا ایکٹ
پڑھیں:
تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے
سٹی 42 : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے غزہ و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے بتایا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز ، تاجر برادری ، سیاسی و مذہبی تنظیموں کی طرف سے کل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے پاکستان پر الزام کی ایف آئی آر کاٹ ڈالی
مرکزی صدر تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین ایک حل طلب مسئلہ ہے، اسرائیلی بربریت و دہشت گردی پر مسلم حکمرانوں کو خاموشی کو توڑنا ہوگا۔
کرنل (ر)فواد حنیف نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، صدر تنظیم تاجران پنجاب شرجیل میر نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
خوفناک زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
سیکرٹری جنرل ایپسما ملک محمد اعجاز نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہماری دینی ،اخلاقی ذمہ داری ہے، مرکزی سینئر نائب صدر ایپسما محمد فرقان چوہدری نے کہا کہ وحشیانہ دہشت گردی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ بھی ہے۔