پی ٹی آئی کے منتخب ارکان عوام سے دور بھاگتے ہیں، ایمل ولی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
، ایمل ولی - فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان عوام سے دور بھاگتے ہیں۔
چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ بانی پی آٹی نے کہا ہے کہ پختونخوا کے وہ حلقے کھولے جائیں جہاں پی ٹی آئی ہاری ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں،خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے تمام حلقے کھولے جائیں، 12 سال سے انہیں حکومت سے باہر رکھا جارہا ہے، اے این پی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی عوام سے دور بھاگتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اے این پی ایمل ولی ولی خان نے کہا
پڑھیں:
مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔
مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔