ٹریڈ یونینز کو جمہوری عمل کے ذریعے مضبوط بنایا جا سکتا ہے‘ قمرالحسن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مری بروری ورکرز یونین راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں سےIUF پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمر الحسن حلف لے رہے ہیں
ٹریڈ یونینز کو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ممبران فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں، جس کے ذریعے ممبران کی طاقت اور مفادات کی مؤثر طریقے سے وکالت کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آئی یو ایف پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے مری بروری ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ممبران کو اپنے نو منتخب رہنماؤں سے بہت توقعات ہوتی ہیں اور ممبران کی توقعات پر پورا اُترنے کے لیے عہدیداران کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ باہمی مشاورت سے کام کریں گے اور اپنے تمام فیصلے جمہوری طریقے سے کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ مری بروری ورکرز یونین نے یہ تقریب نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کے سلسلے میں راولپنڈی میں منعقد کی تھی۔ تقریب کی ابتداء میں یونین کے نو منتخب صدر راجہ محمد وقاص نے مہمان خصوصی، نو منتخب عہدیداران، ممبران اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ یونین کے جنرل سیکرٹری نیئر کمال نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قمرالحسن ہیں۔ جنہوں نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اور اس سے ملحقہ یونینز کی تعلیم و تربیت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ باوجود اس کے کہ ہمارے نومنتخب عہدیداران کی اکثریت پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کر کے منتخب ہوئی ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے ممبران کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اس کے بعد آئی یو ایف پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے یونین کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں راولپنڈی کی دیگر یونینوں کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور میڈیا نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ان نمائندوں اور رہنماؤں نے بھی مری بروری ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مری بروری ورکرز یونین یونین کے نو منتخب کے جنرل سیکرٹری
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔