UrduPoint:
2025-11-03@11:12:36 GMT

حماس کا اعلی سطح کا وفد ماسکو پہنچ گیا ، روسی وزارت خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

حماس کا اعلی سطح کا وفد ماسکو پہنچ گیا ، روسی وزارت خارجہ

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت کا وفد پیر کے روز ماسکو پہنچ گیا ہے ، حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق وفد کی قیادت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفد روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران فلسطین اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرے گا۔واضح رہے روس مشرق وسطی کے کھلاڑیوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات رکھتا ہے۔ خصوصا ایران، لبنان اور شام و فلسطینی اتھارٹی کیعلاوہ اسرائیل کے ساتھ بھی روسی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے۔ خود حماس کا وفد بھی سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے دوران روس کا دورہ کر چکا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی

اپنے بیان میں وزئراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔ اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی فارنزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہر اعتبار سے قابلِ گرفت ہیں، سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے اہل نہیں رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، خواجہ آصف
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے، اختیار ولی
  • سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز