UrduPoint:
2025-04-25@08:35:15 GMT

پاکستان کے 'فرٹیلٹی ریٹ' میں کمی آئی ہے، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستان کے 'فرٹیلٹی ریٹ' میں کمی آئی ہے، اقوام متحدہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) شرح پیدائش سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے، تاہم میڈیا ادارے ڈان نے اس کے شائع ہونے سے قبل ہی، غیر ترمیم شدہ رپورٹ، کے حوالے سے یہ معلومات جاری کی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش میں پہلے سے کافی کمی آئی ہے اور اب یہ صرف 3.

6 فی خاتون رہ گئی ہے۔

اس کے مقابلے میں سن 1994 میں پاکستان کے اندر فرٹیلٹی کی شرح فی خاتون چھ بچوں کی پیدائش تک تھی۔

نومولود پاکستانی بچوں میں شرح اموات: مناسب نگہداشت ہر بچے کا بنیادی حق

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق منصوبہ بند مداخلتوں کے ذریعے کم عمری میں شرح پیدائش کو کم کرنے سے گہرے سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوتے ہیں، جو کم شرح پیدائش میں بھی مزید اہم کردار بھی ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کم عمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی زندگیوں میں بہت جلد بچے پیدا کرنے سے گریز کرنے سے مزید تعلیم، ملازمت اور زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ہی زندگی کی دیگر خواہشات کی تکمیل کے مواقع بھی میسر ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین تین ملین کم کیوں؟

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سن 2024 میں تقریباً 1.8 بلین ایسے لوگ، یعنی عالمی آبادی کا تقریبا 22 فیصد، 63 ممالک اور علاقوں میں رہتے تھے، جو آبادیاتی تبدیلی کے ابتدائی یا درمیانی مراحل میں ہیں اور جن کے سن 2054 کے بعد ہی کم بارآوری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس میں کہا گیا ہے، جن خطوں میں حکومتیں ابھی تک شرح پیدائش میں منتقلی کے عمل کو مکمل کرنے سے دور ہیں، انہیں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے قوانین اور طریقہ کار کے نفاذ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اس میں بچوں کی شادی پر پابندی کے قوانین اور ایسے ضابطے شامل ہیں، جو جنسی اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال، معلومات اور تعلیم تک مکمل اور مساوی رسائی کی ضمانت دیتے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے لیے، جو پہلے ہی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں، انہیں آبادی میں اضافے کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنا بہت اہم ہو گا۔

پاکستان کے لیے بہت زیادہ آبادی کا بوجھ کس حد تک قابل برداشت؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مسائل کو حل کر کے، ممالک صحت مند اور زیادہ پیداواری کی صلاحیت والی آبادی بڑھا سکتے ہیں۔

اس سے معیار زندگی کو بڑھایا جا سکتا ہے اور اگلی نسل کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یونیسیف کی رپورٹ، کیا صحت پر حکومت کی کوئی توجہ ہے؟

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران عالمی شرح پیدائش میں تقریباً مسلسل کمی آئی ہے، جو کہ سن 1970 میں فی عورت 4.8 بچوں کی پیدائش کی اوسط شرح سے 2024 میں 2.2 تک پہنچ گئی ہے۔ سن 1990میں جب عالمی شرح پیدائش کی 3.3 تھی، اس کے مقابلے میں آج خواتین اوسطاً ایک بچہ کم پیدا کرتی ہیں۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرح پیدائش میں اقوام متحدہ کہا گیا ہے رپورٹ میں گیا ہے کہ اس رپورٹ آئی ہے کے لیے

پڑھیں:

ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بچے کے “دو بار پیدا ہونے” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔

کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب 32 سالہ لوسی 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو اسے معمول کے الٹراساؤنڈ کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی۔ جان ریڈکلف اسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ پیدائش کے بعد تک علاج میں تاخیر کرنے سے کینسر پھیل سکتا ہے جس سے خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔حمل کے تقریبا 5 ماہ کے عرصے کی وجہ سے معیاری ہول سرجری ممکن نہیں تھی جس سے ڈاکٹروں کو متبادل اختیارات تلاش کرنے پڑے۔

اس کے بعد ڈاکٹر سلیمانی ماجد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرجری کے دوران غیر پیدائشی بچے کو رحم میں رکھتے ہوئے کینسر کے خلیات کو ہٹانے کے لیے ایک نادر اور پیچیدہ طریقہ کار تجویز کیا۔ یہ ہائی رسک آپریشن عالمی سطح پر صرف چند بار انجام دیا گیا ہے جس میں عارضی طور پر خاتون کے رحم کو ہٹایا گیا۔خطرات کے باوجود خاتون اور ان کے شوہر ایڈم نے میڈیکل ٹیم پر بھروسہ کیا اور آپریشن کامیاب رہا ۔

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ