چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔
آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ لاؤنج کا پیکیج ساڑھے 12 ہزار درہم کا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
علاوہ ازیں بھارت کے دیگر گروپ میچز اور دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بھی آج ہی شروع ہوگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔
اسی طرح پاکستان میں ہونے والے 10 میچز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت پیر سے شروع ہے، جو 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ٹکٹس کی فائنل کے کے ٹکٹ
پڑھیں:
کراچی میں دس روز قبل گرفتار دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر، ہوش ربا انکشافات
کراچی:سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے لگے۔
گرفتار ملزم اویس نے مدینہ کالونی تھانے کے اسلحہ خانے (کوت) سے سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے فروخت کرنے کے لیے عبدالقادر میمن کو دیا جس نے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کیں جبکہ ملزم عبدالقادر خود بھی سرکاری کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کی گولیاں چوری کر کے فروخت کرچکا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک کی ٹیم نے حراست میں لیا، پولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر متعدد ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ فروخت کیا گیا تھا تاہم تاحال ان زیر حراست افراد میں سے کسی ایک کی بھی گرفتاری تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔