انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ،معروف فلمساز نےخودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارت کی تامل فلموں کے 44 سالہ معروف پروڈیوسر شنکر کرشنا پرساد چوہدری (کے پی چوہدری) نے بھارتی شہر گووا میں خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
رپورٹ کے مطابق تامل فلمساز کے پی چوہدری کی لاش بھارت کے سیاحتی شہر گوا میں ملی اور حکام نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی۔
کے پی چوہدری نے رجنی کانت کی فلم ’کبالی‘ بھی پروڈیوس کی تھی اور فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ان کی مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔
رپورٹس کے مطابق 2023 میں پولیس نے کے پی چوہدری کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہوں نے بھی منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔ ان سے 82گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے پی چوہدری
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی نقطہ نظر انکے سامنے رکھا اور وہ بھی اس بات کے حامی ہیں کہ سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری اگلے ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزرا اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ ہم انکے سامنے بھی یہی مدعا رکھیں گے کہ پاکستان میں سیاسی ماحول کو بہتر رکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کیلئے اقدامات ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو ریلیف دے کر ماحول میں بہتری لائی جاسکتی ہے، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں بغیر وجہ کے نہیں ہورہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت جتنے بھی سیاسی کارکن اور خواتین جیلوں میں قید ہیں ضمانت ملنا انکا حق ہے۔ جب یہ سب معاملات ہوں گے تو اس سے سیاسی فضا بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کو ممکن بنانا ہمارا بنیادی کام ہے۔ فی الحال میں (فواد چوہدری)، عمران اسماعیل اور محمود مولوی مل رہے ہیں اور ہماری اگلی ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بھی نظر آئے گی اور آپ دیکھیں گے کہ سیاسی ماحول بہتری کی طرف جائے گا۔