پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا، رکن اسمبلی وسیم قادر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔ رضا حیات ہراج نے کہا کیا زمینوں پر قبضے کرانا ارکان پارلیمنٹ کا استحقاق ہے؟ دو چار ایکڑ کا نہیں سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضے کا معاملہ ہے۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پولیس کو یہاں بلا کر دباؤ ڈال کر کر زمینوں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عامر ڈوگر نے کہا کیا کسی کمیٹی رکن کو زمینوں پر قبضے کےلیے استعمال کرنے کی اجازت دینی چاہیے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارکان پارلیمنٹ
پڑھیں:
لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
عثمان خادم: لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ارکان فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں قیدیوں کو مناسب سہولیات میسر نہیں۔سٹینڈنگ کمیٹی میں آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ داخلہ کے افسران کو طلب کیا جائے۔
کمیٹی کو بریفنگ دی جائے کہ قیدیوں کو گرمی میں کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟ یہ بھی واضح کیا جائے کہ محکمہ جیل نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟
ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ اجلاس میں جیلوں کے حالات کا جائزہ لے کر حکومتی سطح پر اقدامات کی سفارش کرے گی۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک