44 ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی! باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بالی وڈ کی کئی فلمیں بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہونے والی ’پدماوت‘ نے تاریخ رقم کر دی اور اس فلم نے 44 ایوارڈز اپنے نام کیے اور دنیا بھر میں 572 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔
فلم میں رنویر سنگھ نے مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جبکہ شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی کا کردار نبھایا۔
فلم کی کہانی نے ناظرین کو جذباتی کر دیا کیونکہ اس میں ہیرو اور ہیروئن کا انجام المناک ہوتا ہے، جبکہ ولن زندہ رہتا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد یہ شائقین میں بے حد مقبول ہوئی اور باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔
رنویر سنگھ کو ان کی شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا، جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے بہترین میوزک کا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ فلم کو IMDb پر 7.
فلم نے بھارت میں 387.37 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ عالمی سطح پر اس کی 571.98 کروڑ روپے کی کمائی نے اسے 2018 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنا دیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل قریشی کا اپنی کزن صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق بیان پر ردعمل
پاکستان شوبز کی اداکارہ صائمہ قریشی کا ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ اب اس پر فیصل قریشی نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی سے ان کی کزن صائمہ قریشی کے اس وائرل بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا تجربہ اور نظریہ ہوتا ہے تاہم وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسی بہت سے خواتین ہیں جو کام کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں بہت کامیاب بھی ہیں۔ ان کے مطابق محنت سے کی گئی کمائی ہر انسان کیلئے اچھی ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت اور محنت کی کمائی میں برکت کی کمی نہیں ہوسکتی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنے تجربات پر اپنی رائے قائم کرتا ہے مگر کسی کے تجربے کو چیلنج بھی نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے کہ صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔