2025-11-24@19:43:56 GMT
تلاش کی گنتی: 11946
«نسیم نگر پولیس نے»:
اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مزید 2...
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔ متاثرہ خاتون اور...
کراچی (نیوزڈیسک) پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ اعلامیے...
کراچی پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کندھکوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راکٹ کا گولا پھٹنے کا واقعہ زور گڑھ کے قریب زرعی زمین پر پیش آیا، گولا پھٹنے سے مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا، جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ ایس ایس پی محمد مراد نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، علاقے کو...
بھارتی ایئر لائن کمپنی کے ایک 60 سالہ پائلٹ روہت سرن نے جہاز کی ساتھی عملے کو بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو نے پائلٹ کے خلاف شکایت مقامی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کیبن کریو نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔ نوجوان خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلور پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے کمرے کے باہر سگریٹ پینے کی پیشکش کی اور زبردستی کمرے کے...
بنگلور(نیوزڈیسک) بھارتی ایئر لائن کمپنی کے ایک 60 سالہ پائلٹ روہت سرن نے جہاز کی ساتھی عملے کو بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو نے پائلٹ کے خلاف شکایت مقامی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کیبن کریو نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔ نوجوان خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلور پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے...
2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ...
لاہور: پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی کرائم تھرلر فلم "ججی” ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فلم "ججی” کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیاں، کاوشیں اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز، ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لئے نجی فلم ساز اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول میں نجی اداروں...
پولیس نے پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردی واقعے کی ایک ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں حملہ آوروں کے آنے، حملہ کرنے، اندر داخل ہونے اور ہلاک ہونے تک کی تمام تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟ پیدل خودکش نے حالات کا جائزہ لیا اور مرکزی گیٹ پر حملہ کیا۔ پشاور اور انسداد دہشتگردی پولیس کے مطابق پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر دہشت گردی واقعے میں حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری میں ہونے والی صبح کی پریڈ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پشاور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور...
آسٹریلیا کی سخت گیر دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پولین ہینسن کافی عرصے سے برقع پر پابندی کا بل پیش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولین ہینسن کو آسٹرلیا کے عوامی مقامات پر برقع پہن کر آنے پر پابندی کا بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر وہ شدید غصے میں تھیں۔ سینیٹر پولین ہینسن نے اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً خود برقع پہن کر اسمبلی ہال میں داخل ہوگئیں اور اپنی نشست پر جا بیٹھیں۔ Australian right wing populist leader Pauline Hanson decided to wear a burqa into the Australian Senate today Strangely enough this is actually the second time she has done this in her...
آسٹریلیا (نیوزڈیسک) سخت گیر دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پولین ہینسن کافی عرصے سے برقع پر پابندی کا بل پیش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولین ہینسن نے برقع پر پابندی کا بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر وہ شدید غصے میں تھیں۔ سینیٹر پولین ہینسن نے اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً خود برقع پہن کر اسمبلی ہال میں داخل ہوگئیں اور اپنی نشست پر جا بیٹھیں۔ خاتون سینیٹر نے برقع کے نیچے اسکرٹ پہن رکھا تھا اور نہایت نامناسب اور توہین آمیز رویہ اپنا جس پر مسلم سینیٹرز نے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی۔ مسلم سینیٹرز نے خاتون سینیٹر کی اس...
سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے پیش آنے والا دل خراش واقعہ پورے علاقے کو سوگوار کر گیا ہے۔ حادثہ زور گڑھ کے قریب ایک زرعی زمین میں پیش آیا جہاں چند بچے مویشی چرا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے گولا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تھے اور زرعی کھیت میں پڑے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ حادثے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولہ زنگ آلود تھا اور کافی عرصے سے زمین میں پڑا...
فائل فوٹو سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راکٹ کا گولا پھٹنے کا واقعہ زور گڑھ کے قریب زرعی زمین پر پیش آیا، گولا پھٹنے سے مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا، جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ایس ایس پی محمد مراد کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ علاقے کو سیل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے غیر قانون اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے شہریوں کو خبردار کردیا۔ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔کراچی پولیس چیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔علاوہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا خواب دیکھ کر، حقیقت میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی تھانے کی حدود قصبہ موڑ شہزاد سنیما کے قریب گھر میں 60 سالہ اللہ رکھا آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق شدید جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن یوسف مہر نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ 10 روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔ متوفی کی سالی نے پولیس کو بتایا...
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔ پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویرذرائع کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد بی آر ٹی اسٹیشن کےقریب8 بج کر7 منٹ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے دھماکے سےقبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے بی آر ٹی اسٹیشن پرکچھ وقت گزارا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا خودکش بمبار ہے...
انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔حکام کے مطابق...
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے پر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت اس وقت سامنے آئی جب ان کے گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ اہلِ خانہ نے دروازہ توڑا تو وہ انہیں مردہ حالت میں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے جمعہ کی رات ممکنہ طور پر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں لیں یا انجیکشن لگا کر جان لینے کی کوشش کی، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ پولیس نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فلم “ججی” کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیاں، کاوشیں اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز، ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لئے نجی فلم ساز اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول میں نجی اداروں کی بنائی فلموں...
پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کرائم تھرلر فلم ’’ججی‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ فلم کو ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں اسے پاکستانی سینما کی ایک نمایاں اور مضبوط پیشکش کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فلم کی عالمی سطح پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی کامیابیوں، محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز اور ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم...
بھارت کی ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ پر گزشتہ ہفتے فائیو اسٹار ہوٹل میں جہاز کے عملے کی 26 سالہ ممبر سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا، ملزم روہت ساران اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ حیدرآباد سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچا تھا اور ان کا ہوٹل میں قیام تھا۔ یہ بھی پڑھیے: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پائلٹ انہیں سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب لایا اور زبردستی اندر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جمالی گوٹھ میں پولیس پر مشتعل افراد نے حملہ کیا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کیا، فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے۔ سہراب گوٹھ پولیس جمالی گوٹھ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو حراست میں لیا گیا جس پر ملزمان حملہ کرکے پولیس حراست سے افغانوں کو چھڑا کر لے گئے۔
ویب ڈیسک،پشاور میں دہشتگردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر دیا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق صدر کے علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، پولیس اور دیگر نفری فوری روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق صدر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، زور دار دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آواز بھی آ رہی ہے۔ صدر میں دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ہونے والے باپ، بیٹے اور گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے جمالی گوٹھ میں پولیس کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب شرپسند عناصر نے آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس علاقے میں مقیم افغانی افراد کے خلاف آپریشن کر رہی تھی اسی دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افغانیوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے اور پولیس پر حملہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی ا سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی ا سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے، گزشتہ سال اسپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں سابق پولیس سربراہ اسامہ المسری نجیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سابق پولیس سربراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مبینہ جنگی جرائم میں مطلوب تھا۔ اس پر جنگی جرائم کے علاوہ قیدیوں کو عقوبتیں دینے کا بھی الزام ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اسے اطلاعات ملی تھیں کہ مرکزی جیل میں 10زیر حراست افراد کے ساتھ پولیس کے سابق سربراہ نے پر تشدد سلوک کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان زیر حراست افراد میں سے ایک کی موت بھی واقع ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ رہے سابق پولیس سربراہ پر 2015 سے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہاء کورٹ میں وکلاء برداری اور پولیس کے مابین تصادم انتہاء افسوس ناک المیہ ہے تصادم کی وجہ سے ہائی کورٹ کا تقدس پامال ہوا جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، ملک دشمن عناصر اور بھتہ خوری شہر قائد کے امن و امان کو متاثر کرنے کے درپے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں شدید دھند اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے۔یہ بات ترجمان موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتائی ہے۔اس حوالے سے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور قیمتی جانوں کی حفاظت ہے۔
سٹی 42: ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پرآئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔بہترین کوآرڈینیشن سے ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔رینجرز، پاک فوج سمیت تمام اداروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا ووٹرز نے آزادانہ فضا، محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی وتمام یونٹس شاباش کے مستحق ہیں۔بہترین معاونت پر شہریوں، ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کا کردار سراہتے ہیں پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل...
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے نواحی علاقے دنیور میں ڈگری کالج محمد آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوامیں خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیاگیا۔میڈیاذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221 نئی آسامیاں...
صوابی: موٹروے ایم ون پر دریائے ہنڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کار کے ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور سامنے چلتے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا، ٹکر لگتے ہی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے شدید زخمی افراد کو نکال کر ابتدائی امداد فراہم کی۔ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبیولینس کے ذریعے فوری طور پر باچا خان اسپتال مردان منتقل کیا گیا۔ موٹروے پولیس...
پشاور(نیوزڈیسک)اسپیشل برانچ کو انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221...
لکھنؤ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے 19 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کے علاقے موہن لال گنج میں 19 سالہ لڑکی کو اس کے شناسا نوجوان نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت پریانشی کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، ملزم آلوک اور پریانشی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آلوک نے اسے اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب لڑکی نے اس کی شادی کی پیشکش مسترد کر دی، دونوں کے درمیان واقعے سے کچھ دیر پہلے شدید جھگڑا ہوا تھا۔تحقیقات...
بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود...
راولپنڈی: بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی، جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ملزم معصوم بچی کے اغوا کے مقدمے میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم راولپنڈی اور لاہور میں بچوں و بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا، جس کے خلاف بچوں سے زیادتی کے درجنوں غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی...
—فائل فوٹو بنوں ریجن میں 3 ماہ کے دوران پولیس تھانوں اور چوکیوں پر دہشت گردوں کے ہوئے 140 سے زائد حملے ناکام بنا دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک اور 22 کو زخمی کیا گیا۔پولیس حکام نے بنوں ریجن میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے آر پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جدید وسائل ہونے کے باعث ڈرون حملوں سمیت دہشت گردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف عوام...
فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ڈی آر او نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا قانونا جرم ہے، مذکورہ شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کی۔ پولنگ کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مطلقا شخص کو گرفتار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو کاروبار بھی ترقی کرے گا اور کراچی کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں سندھ پولیس مؤثر کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس گیمز کے انعقاد کا سہرا آئی جی سندھ اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سر جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس گیمز 2025ء کا شاندار اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن جنوبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جن کے استقبال کے لیے پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے...
کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمٰن، عبدالشکور، سجاد اور شاہد شامل ہیں جبکہ دو ملزمان عبدالرحمٰن اور عبدالشکور آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق 18 نومبر کو شریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں تبدیل ہوگئی تھی...
— فائل فوٹو اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں مبینہ طور پر بین الصوبائی ڈکیت گینگ نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل پولیس گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ساتھیوں اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جا رہی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے راستے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار...
اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ سنبل پولیس، گرفتار ملزمان رحمان علی، عظمت علی اور عادل حسین کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جارہی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد جائے حادثہ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، میمن گوٹھ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
چشتیاں:ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کا سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ قتل کا سانحہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزمان یعنی شوہر، جیٹھ اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد سمیت حراست میں لے لیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی: تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل فلور ملز میں کام کرنے والے 20 سالہ شہری کے اغواء اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہری کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست افراد نے خنجر کے وار اور پسٹل کے بٹ مار کر قتل کیا تھا۔ زیر حراست افراد نے شہری کو بہانے سے کھیتوں میں لے جا کر قتل کرکے لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے معمولی لڑائی جھگڑے کے رنج میں قتل کیا۔ صدر واہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار...
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مانگورزانا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا کی سوشل میڈیا پر سرگودھا کے علاقے بھلوال کے مینور حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان متی اللہ سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون خصوصی طور پر پاکستان آئیں اور سرگودھا پہنچ کر متی اللہ سے نکاح کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی خاتون نے شادی سے قبل جامعہ مسجد حمید شاہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے پاکستان...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیاسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے باہر پولیس افسر کے ساتھ نامناسب رویہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھا جائے گا، قانونی طور پر بارز کو بھی اس حوالے سے لکھا جائے گا۔ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا...
پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔، سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی آج عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور...
لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قومی اسمبلی کے6 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا۔ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج بھی تعینات ہو گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی کی6 اور پنجاب اسمبلی کی7 نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے104 فیصل آباد، این اے129 لاہور، این اے143 ساہیوال اور این اے185 ڈی جی خان میں...
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) دیارِ غیر سے پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔پولینڈ کی خاتون نے سرگودھا پہنچ کر مطیع اللہ نامی شخص سے شادی کر لی۔خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام مریم رکھ لیا۔
چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں 2100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری، 115 کو بی اور 336 کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس اور کوئیک ریسپانس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد میں سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی لاسی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہاں کر دیا۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ڈاکو کو 25 سالہ یوسف جبکہ عوام کے تشدد سے 22 سالہ ارباز زخمی ہوا ہے۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ، پستول ، موبائل فونز ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کا ریکارڈ اے وی ایل سی پولیس سے بھی معلوم...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم متال نے ٹارگٹ کرکے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جس کی شناخت کے بعد گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔
شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں واقع فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کو سیل کر کے کرائم سین کو طلب کیا۔ بعدازاں متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثمرین دختر واجد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی بتایا جا رہا ہے۔ تاہم متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح...
فرید آباد :مودی حکومت کی مسلم دشمنی کے تسلسل میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے دہلی دھماکے کی آڑ میں مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے،تازہ واقعے میں ایک پیش امام و دیگر کو گرفتار کرلیا۔ ہریانہ پولیس نے دہلی لال قلعہ دھماکے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو دھوج گائوں میں مساجد، دکانوں، ہوٹلوں، گھروں اور گوداموں کا معائنہ کیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گائوں والوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا، جن میں سروہی مسجد کے امام، امام الدین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق امام سے...
لاہور :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے فیصلے کے مطابق انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ان میں عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو 12 مئی 2023 کو گرفتار کیا...
ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم 1973ء کے آئین پر حملہ ہے، سندھ حکومت نے آمر ضیاء الحق کے مارشل لاء کی یاد تازہ کر دی، وکلاء کا احتجاج آئینی ترمیم کی مخالفت، جمہوری اور آئینی تحفظ بالادستی کے حق میں تھا، یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے کی گہری سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے ایسے ریاستی جبر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا یہ طرز عمل غیر آئینی و غیر جمہوری ہے، پر امن احتجاج کرنے والے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنانے...
ڈمپر کے گرفتار ڈرائیور کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی، پولیس نے ڈمپر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق سپرہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، تاہم ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شہری شاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور زخمی کی شناخت سہیل کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری کی جان لے لی،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر ذکریہ گوٹھ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں افراد سڑک پر گر پڑے۔ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی،...
کوئٹہ پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کی کال پر پولیس نے کوئٹہ پریس کلب کا محاصرہ کرتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کی کال پر پولیس نے کوئٹہ پریس کلب کا محاصرہ کرتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق آج تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی کال دی تھی۔ تاہم کوئٹہ پولیس نے پریس کانفرنس سے قبل ہی کوئٹہ پریس کلب کا محاصرہ کرتے ہوئے پریس کلب کے راستے بند کر دیئے۔ پریس کلب کے قریب قیدیوں کی خالی وین بھی لائی گئی تھی۔ صحافیوں نے...
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیہ میں نومولود بچے کو رقم کے عوض فروخت کرنے کا سنسنی خیز معاملہ ایک سال بعد منظرعام پر آ گیا، جہاں پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد شوہر نے اسے بتایا کہ نومولود کو طبی مسئلہ ہے اور اسے لیہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔خاتون کے مطابق جب اُس نے بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کیا تو شوہر نے الٹا اسے گھر سے ہی نکال دیا۔ کئی ماہ کی کوششوں...
لاہور پولیس نے ایک خطرناک گروہ گرفتار کر لیا جو گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہو کر شہریوں کو زخمی کرتا اور لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدگان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھروں میں کام کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں آکاش اور تنویر کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ چند روز قبل ملزمان نے بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زیپ ٹائز اور ڈکٹ ٹیپ سے باندھ...
لاہور: پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے بہانے واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور 3 رکنی خطرناک گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں کام کرتا تھا اور اپنے دوست آکاش اور تنویر سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے دوران واردات بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو...
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکار دن بھر پٹرولنگ کریں گے تاکہ انتخابی عمل محفوظ اور پرامن ہو۔ چار سو آٹھ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹر سے انتخابی عمل کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی کے لیے...
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہلی دھماکوں کا تعلق ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی سے تھا، جسکے بعد حکام نے اس کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر شاہین، لیب ٹیکنیشن باسط اور وارڈ بوائے شعیب کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے دہلی لال قلعہ دھماکے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو دھوج گاؤں میں مساجد، دکانوں، ہوٹلوں، گھروں اور گوداموں کا معائنہ کیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گاؤں والوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا،...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ سب پیسے دیے جائیں تاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگا دیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بنوں پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا، کہا کہ بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا، پولیس نے منصوبہ ناکام بنا کر بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار واضح رہے کہ علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں پولیس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس...
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ واقعہ سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں 3روز قبل پیش آیا جہاں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق بیٹے نے3روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپا دی تھی، اہل محلہ نےگھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
اسکرین گریب : جیو نیوز خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دہشتگردوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت ناکام بنا دیا جس کے باعث عوامی انفرااسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے ایک بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع ایک پل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے پل کو محفوظ رکھا۔ دہشت گردوں نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے بھری دیسی آئی ای ڈی کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے عوامی انفراسٹرکچر محفوظ رہا۔ اہل علاقہ نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ اسی دوران، سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ...
آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی...
تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی قائدین کی مجوزہ پریس کانفرنس اس وقت روک دی گئی جب پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچ گئی اور اجلاس میں شریک کارکنوں کو اندر جانے سے منع کردیا۔ پولیس نے پریس کلب کے اطراف کے تمام راستے بند کر دیے، جبکہ پریس کانفرنس کے لیے آنے والے کارکنوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ صورت حال اس وقت مزید کشیدہ ہوئی جب قائدین کی ممکنہ گرفتاری کے لیے قیدی وین بھی پریس کلب کے سامنے لا کھڑی کی گئی۔ پولیس کی کارروائی کے باعث صوبائی قائدین پریس کانفرنس نہ کر سکے، جبکہ تنظیم کی جانب سے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے...
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد پیش ہوئے۔ پولیس افسران کے وکیل نے مدعی استغاثہ جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح مکمل کی۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت ہاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد سے بیان پر جزوی جرح مکمل کی گئی۔ مدعی سے جرح آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد پیش ہوئے۔ پولیس...
سٹی 42 : راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1487 گھر،1011 دوکانیں،33 ہوٹل،03 ہاسٹل اور مجموعی طور پر 2322 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران،01 سرائے،04 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز تھانہ پیرودھائی،گنجمنڈی،سٹی،وارث خان، اوع دیگر کی حدود میں کیے گئے، جس کے دوران کوائف کرایہ داری کا اندراج...
بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی، جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ملزم معصوم بچی کے اغوا کے مقدمے میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم راولپنڈی اور لاہور میں بچوں و بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا، جس کے خلاف بچوں سے زیادتی کے درجنوں غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی اطلاعات تھیں۔ پولیس کے مطابق...
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔ اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے خاتون کی بریت کے بعد پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سے ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے شہری ڈاکٹر عظمیٰ حمید کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عالت نے بریت یا ڈسچارج مقدمات کو پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر کرنے سے روکتے ہوئے پولیس کو 10 روز میں درخواست گزار خاتون کو نیا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے کے مطابق بریت، ڈسچارج یا منسوخ مقدمات کا ذکر پولیس سرٹیفکیٹ میں نہیں کیا جا سکتا، پولیس بری مقدمات کا ریکارڈ رکھ سکتی ہے مگر سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کر سکتی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز...
’جیو نیوز‘ گریب سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے باہر پولیس افسر کے ساتھ نامناسب رویہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھا جائے گا، قانونی طور پر بارز کو بھی اس حوالے سے لکھا جائے گا۔ 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکارکراچی بار اورسندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹریز کا 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن ہرصورت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی...
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے شرپسند...