بنوں ریجن میں دہشتگردی کے تمام حملے ناکام، پولیس نے 14 شدت پسند ہلاک کیے، پولیس رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد بار پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے کر چکے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے بنوں ریجن کو دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، جن میں بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں جو تھانوں میں نصب کیے گئے ہیں۔
سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ اور جدید حفاظتی وسائل سے لیس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ آپریشنز کے دوران عوام نے بھی بھرپور تعاون کیا اور دہشتگردوں کے ڈرون حملے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنائے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریجن میں جاری آپریشنز کا مقصد عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشتگردی کے تمام خطرات کو ختم کرنا ہے اور بنوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دہشتگردوں کے دہشتگردی کے حملے ناکام
پڑھیں:
بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے ڈومیل ہلال چورک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اے پی سی پر دہشت گردوں کے حملے پر پولیس نے بھرپور اور فور جوابی کارروائی دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم جوابی فائرنگ کے دوران دو مقامی شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بنوں ریجن، بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا اور 8 گھنٹے طویل آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دو دہشت گرد ابتدائی مقابلے میں ہی مارے گئے تھے اور باقی گھر میں گھس کر انجام کو پہنچے۔ شہریوں نے پولیس اور فورسز پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔