data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل نے حماس کے ردعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف سٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اسرائیل کے چیف آف سٹاف نے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پرعمل درآمد کی تیاری آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے، افواج کی حفاظت کیلئے آئی ڈی ایف کی تمام صلاحیتیں سدرن کمانڈ کو تفویض کی جائیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن نیتن یاہو مغویوں کی واپسی کیلئے فوری مذاکرات شروع کریں۔

حماس کے جواب کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل مغویوں کی رہائی کیلئے منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل درآمد کی تیاری کر رہا ہے، جنگ کے خاتمےکیلئے کام جاری رکھیں گے جو صدر ٹرمپ کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے آئی ڈی ایف کو غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کو غزہ پٹی میں دفاع میں تبدیل کرے گا جبکہ غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے آپریشن کو روک دیا جا ئے گا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حماس کا مثبت ردعمل: ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: حماس کے امن منصوبے پر مثبت ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ جنگ پر پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی  تنظیم حماس کے تازہ ردعمل کے بعد اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر بمباری روکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک پائیدار امن کے لیے تیار ہے اور ایسے میں مزید حملے صرف صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنیں گے۔ امریکی صدر کے مطابق یرغمالیوں کی فوری اور محفوظ رہائی کے لیے پرامن ماحول ضروری ہے، موجودہ حالات میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امن مذاکرات کی باریک تفصیلات پر کام جاری ہے اور یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں قطر، ترکی، سعودی عرب، مصر، اردن اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عمل میں سہولت کاری فراہم کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  یہ ایک بڑا دن ہے اور دنیا امن کے قریب پہنچ رہی ہے۔

اُدھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر کا 20 نکاتی امن منصوبہ بڑی حد تک تسلیم کرلیا ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر راضی ہے۔

مزید برآں حماس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامیہ کو ایک ایسے غیر جانبدار اور آزاد ادارے کے سپرد کرنے پر آمادہ ہے جو فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہو۔

حماس کے مطابق اس ادارے کی تشکیل قومی اتفاق رائے اور عرب و اسلامی دنیا کی حمایت سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم
  • حماس کے ردعمل کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری روک دیا
  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
  • حماس امن کیلئے تیار ہے، اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے، ٹرمپ
  • حماس کا مثبت ردعمل: ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جلد ردعمل دیں گے، حماس رہنما ابو نزال
  • پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • امن منصوبے کے نام پر اسرائیلی سازش