پاکستانی خواتین اب بڑی تعداد میں ملازمت کے لیے بیرون ملک جاسکیں گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک گھریلو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی غرض سے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے جہاں دیگر ممالک میں کم از کم عمر کی حد عمومی طور پر 23 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔
حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ ترسیلات زر میں سالانہ ایک ارب ڈالر تک کا اضافہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
جواں عمری کا سفر، خدشاتاس فیصلے کے حوالے سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کم عمر خواتین اگر ملازمت کے لیے بیرون ممالک جاتی ہیں تو ہراسانی، انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے خدشات بڑھ جائیں گے۔
تاہم انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 سال کی عمر کے بعد ہر جینڈر کو اپنے فیصلے خود کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کچھ منفی پہلووں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر عمر میں استحصال، ہراسانی اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور اس کا عمر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
وہ کتہے ہیں کہ نہ صرف حکومت بلکہ پرائیویٹ سیکٹرز کو بھی ایسے ادارے بنانے چاہیے جہاں ملازمت کے لیے جانے والے افراد کی تربیت کی جائے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی شمائلہ ناز اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ وہ 15 سال قبل کھانا پکانے کی ملازمت کے حصول کے لیے بیرون ملک گئی تھیں۔
مزید پڑھیے: قلم کی جنگ: پاکستانی صحافیوں پر سائبر قوانین کا شکنجہ
شمائلہ کی تعلیم میٹرک تھی اور انہیں کھانا بنانے کا ہمیشہ سے شوق تھا۔ ابتدا میں وہ ایک گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف کھانوں کی تراکیب سیکھیں، کورسز کیے اور آج وہ سڈنی کے ایک ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ بیرون ملک جا کر انہیں نہ صرف عزت کے ساتھ روزگار ملا بلکہ وہ اپنے خاندان کے لیے مالی طور پر ایک مضبوط سہارا بن گئیں۔
ان کے مطابق اگر انہیں یہ موقع نہ ملتا تو شاید وہ اپنے خوابوں کو پورا نہ کر پاتیں۔
وائس چیئرمین اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گلف ممالک میں گھریلو ملازمین کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے جہاں سری لنکا اور فلپائن کی خواتین بڑی تعداد میں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں پاکستان سے خواتین گھریلو ملازمین کی شرح کم ہے کیونکہ اس حوالے سے آگاہی اور تربیتی پروگرامز مؤثر انداز میں نہیں چلائے گئے۔
عدنان پراچہ نے کہا کہ حکومت نے خواتین گھریلو ملازمین کی عمر کی حد 35 سے کم کر کے 24 سال کر دی ہے جو خوش آئند اقدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی سے رجحان میں اضافہ متوقع ہے تاہم اس پر مکمل عملدرآمد ابھی باقی ہے۔
بیرون ملک پیش آنے والے مسائلانہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو کام کے اصول، رہائش، ثقافت اور قوانین سے متعلق تربیت دی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں بیرون ملک کام کر سکیں۔ ساتھ ہی حکومت کو بیرونی کمپنیوں کو باؤنڈ کرنا ہوگا کہ وہ خواتین کو مکمل سہولیات اور تحفظ فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانی اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب
وہ کہتے ہیں اکثر مسائل رہائش اور اوقاتِ کار سے متعلق ہوتے ہیں جن کے حل کے لیے پاکستانی سفارتخانوں کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ ورنہ یہی وجوہات ہماری ورک فورس کی واپسی اور شکایات میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
عدنان پراچہ کے مطابق تمام اداروں کو مل کر جامع حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ خاص طور پر عمان کا لیبر سیکٹر ایسا علاقہ ہے جہاں پاکستانی خواتین کی شمولیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انسانی حقوق کی معروف علمبردار فرزانہ باری نے خواتین گھریلو ملازمین کی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے عمر کی حد میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی خواتین کے لیے نہ صرف روزگار کے دروازے کھلیں گے بلکہ وہ مالی طور پر خودمختار بھی بن سکیں گی۔
فرزانہ باری کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین جب گھریلو کاموں کے لیے بیرون ملک جاتی ہیں تو وہاں نہ صرف نئی مہارتیں سیکھتی ہیں بلکہ بہتر آمدن حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت بھی بہتر انداز میں کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض خواتین کھانا پکانے کے کام سے شروعات کرتی ہیں مگر وہاں مختلف کھانوں کی تربیت حاصل کر کے آگے چل کر اپنا ذاتی کاروبار جیسے ریسٹورنٹ یا بیوٹی پارلر کھولنے کی صلاحیت بھی پیدا کر لیتی ہیں۔
ان کے مطابق 25 سال کی عمر میں خواتین زیادہ ایکٹیو ہوتی ہیں بلکہ یہ عمر 18 سال ہی ہونی چاہیے تھی اور اگر وہ اس عمر میں بیرون ملک کام کا تجربہ حاصل کرتی ہیں تو 35 سال کی عمر تک وہ ایک مستحکم اور بااعتماد زندگی کی بنیاد رکھ چکی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بجٹ 26-2025 کے بعد، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال کی عمر میں لڑکا ہو یا لڑکی عمومی طور پر وہ اتنے سمجھ دار ہو جاتے ہیں کہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے خود کر سکیں اسی لیے شادی کے لیے بھی قانونی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے اور ان کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔
فرزانہ باری کے مطابق 25 سال کی عمر ایک پختہ اور سمجھ داری کی عمر ہوتی ہے جہاں ایک عورت اپنے حقوق و فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہوتی ہے اور یہ جان سکتی ہے کہ کب اور کہاں اس کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں حکومت کا فیصلہ نہ صرف درست ہے بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے کیونکہ اس سے نوجوان خواتین کو بہتر مواقع میسر آئیں گے اور وہ بااعتماد طریقے سے اپنی زندگی کو سنوارنے کے قابل ہو سکیں گی۔
تاہم فرزانہ باری نے اس پالیسی سے وابستہ ممکنہ خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ کم عمر خواتین کو مناسب تربیت اور قانونی آگاہی کے بغیر بیرون ملک بھیجنا ان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہراسانی، استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل ان خواتین کو لاحق ہو سکتے ہیں خاص طور پر جب وہ اپنے حقوق یا مدد کے ذرائع سے واقف نہ ہوں۔
فرزانہ باری نے حکومت پر زور دیا کہ خواتین کو بیرون ملک بھیجنے سے قبل جامع تربیت دی جائے جن میں ان کے قانونی حقوق، کام کے اوقات اور میزبان ملک کے قوانین سے متعلق مکمل آگاہی شامل ہو۔
مزید پڑھیے: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت دی، سینیٹر روبینہ خالد
ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی انہیں سفارتخانوں کے ہنگامی نمبرز بھی فراہم کیے جائیں تاکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔ ان اقدامات کے بغیر عمر کی حد میں نرمی کا فائدہ مکمل طور پر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
فوائد و نقصاناتاس حوالے سے طاہرہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس کے فوائد تو حکومت نے خود بیان کر دیے کہ زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اب جہاں تک نقصانات یا خدشات یعنی عورتیں ہراسانی اور اسانی اسمگلنگ کا شکار ہو سکتی ہیں اس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے آئین کی شق نمبر 25 میں مردوں، عورتوں اور خواجہ سرا کی برابری اور مساوات کی ضمانت دی گئی ہے تو پھر اس طرح کی پابندیاں (کم یا زیادہ عمر) کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے کیونکہ یہ کون فیصلہ کرے گا کہ 25 سال کی عمر میں عورتوں کو ہراساں کیا جائے گا اور 35 سال میں نہیں کیا جائے گا؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق مرد اور عورت 18 سال کی عمر میں بلوغت حاصل کر لیتے ہیں اور پاسپورٹ، شناختی کارڈ، لائسنس یہ سب 18 سال کی عمر میں ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے میری نظر میں جو بھی مرد، عورت یا ٹرانسجینڈر بالغ ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کا حق دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک عورتوں کی اسمگلنگ کی بات ہے تو وہ تو 5 سال سے لے کر 100 سال کی عورتوں کی اسمگلنگ ہو رہی ہے اور جتنی بھی قانون سازی کر لی جائے عورتوں کی اسمگلنگ نہیں رکتی تو یہ 35 اور 25 بالکل غلط باتیں ہیں اور حکومت کو ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں پڑنا چاہیے کیوں کہ اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خواتین اور خاندان والوں کو بہت محتاط ہونے کی ضرورتطاہرہ عبداللہ نے کہا کہ خواتین اور ان کے خاندان والوں کو بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے اور بہت پوچھ گچھ اور ریسرچ کرنی چاہیے اور بہت احتیاط سے چلنا چاہیے، خاص طور پر جب بیرون ممالک ملازمت کی پیشکش کی جائے۔
ایک مزید سوال پر طاہرہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جو کم انکم گھریلو خواتین کا استحصال ہوتا ہے، ان کے لیے ٹریننگ اسکولز ہونے چاہییں جو کہ پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ جنوبی ایشیا، فلپائن، انڈونیشیا وغیرہ میں موجود ہیں اور جہاں جہاں سے کم آمدن پیشوں کے لیے خواتین یا مرد بیرون ممالک ملازمت کے لیے جاتے ہیں ان کی ٹریننگ ہونی چاہیے اور صرف حکومت نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس پر کام کرنا چاہیے۔
فزانہ باری کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ اب پاکستانی خواتین گھریلو ملازمین کی نوکریوں میں اضافہ ہوگا اور نوجوان خواتین ملک سے باہر گھریلو ملازمت کے لیے جائیں گی جہاں ان کے لیے مزید ملازمت کے مواقع بھی کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین اگر کسی کے گھر ’کک‘ کی نوکری کے لیے جاتی ہیں تو وہاں وہ بہت سے نئے کھانے بنانا سیکھ جاتی ہیں اور آمدن بھی اچھی ملتی ہے جس سے وہ اپنے گھر والوں کی اچھی کفالت بھی کرتی رہتی ہیں اور ملک کو بھی زرمبادلہ کے ذریعے فائدہ پہنچتا رہتا ہے۔
فرزانہ باری کہتی ہیں کہ جب یہ خواتین بیرون ممالک کا تجربہ حاصل کر لیتی ہیں تو اس سے نہ صرف ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ خودمختاری کی جانب بھی بڑھتی ہیں، اپنا کاروبار شروع کر لیتی ہیں، کوئی پارلر بنا سکتی ہے، کوئی ریسٹورنٹ کھول سکتی ہے تو یہ بہت سی خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں 35 سال کی عورت بڑھاپے کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہے اور اس عمر میں کام کرنا بھی مشکل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اب اگر 25 سال میں کوئی خاتون بیرون ملک جاتی ہیں تو 35 سے 40 تک وہ اپنی زندگی بنا چکی ہوتی ہے۔
ایک اور سوال پر فرزانہ باری کا کہنا تھا کہ عمر میں کمی سے کچھ منفی خدشات بھی جنم لے سکتے ہیں جیسا کہ ہراسانی اور انسانی اسمگلنگ جیسے خدشات، خاص طور پر جب ان کے لیے مناسب تربیت اور قانونی تحفظات کا فقدان ہو۔
مزید پڑھیے: اسکوٹی سے لیکر ایئر ایمبولینس کی فراہمی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے خطاب میں کیا کیا وعدے کیے؟
ماہرین کا مطالبہ ہے کہ عمر کی حد میں نرمی کے ساتھ ساتھ حکومت کو خواتین کی حفاظت، تربیت اور قانونی معاونت کو یقینی بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
حکومت کو چاہیے ان کو بھیجنے سے قبل ان کی ٹریننگز کی جائیں۔ ان کو وہاں کی ایمبیسیز کے نمبرز دیے جائیں تاکہ اگر انہیں کوئی مشکل در پیش آئے تو ان سے رابطہ کر سکیں۔ ان کو انسانی حقوق کے حوالے سے بتایا جائے۔ انہیں یہ بتایا جائے کہ اس ملک میں کام کرنے کے کتنے قانونی گھنٹے ہیں اور وہاں گھریلو ملازمین کے حوالے سے کیا قوانین ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوورسیز ایمپلائمنٹ بیرون ملک پاکستانی خواتین ورکرز خواتین کی نوکری کی عمر کی حد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوورسیز ایمپلائمنٹ بیرون ملک پاکستانی خواتین ورکرز خواتین کی نوکری کی عمر کی حد پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ سال کی عمر میں کا کہنا تھا کہ ملازمت کے لیے بیرون ملک جا بیرون ممالک جاتی ہیں تو خواتین کو ان خواتین کہ خواتین کہا کہ اس عمر کی حد ان کے لیے حوالے سے کی ضرورت کے مطابق حکومت کو وہ اپنے ہیں اور کر سکیں ہوتی ہے ہے جہاں اور ان کام کر ہے اور ہیں کہ کو بھی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، 77 نئے کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 98 تک جا پہنچی ہے، یوں صوبے بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 880 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں چارسدہ اور مردان سرِفہرست ہیں، جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں 21 مریض زیرِ علاج ہیں۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 11، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 7 اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 5 مریض زیرِ علاج ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ کیو ہری پور میں 17، ڈی ایچ کیو باجوڑ میں 6، ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد میں 3، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 5 جبکہ مفتی محمود میموریل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 276 تک پہنچ چکی ہے، ضلع چارسدہ اس وقت سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں صرف ستمبر کے دوران 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ صوبے بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی، اور تمام متاثرہ افراد کو بروقت علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔