سٹی42:  سعودی عرب کی  کابینہ نے مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ 'مفاہمت کی یادداشت'  کی منظوری دے دی۔
سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی صدارت میں ہوا جس میں دیگر اہم امور کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مالیاتی جرائم کے تدارک کے لئے تعاون بڑھانے کی غرض سے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر بھی دستخط  کئے گئے۔ 

Caption کراؤن پرنس محمد بن سلمان (درمیان) 4 فروری 2025 کو ریاض میں سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ (فوٹو: SPA)


سعودی نیوز آؤٹ لیٹ عرب نیوز نے لکھا، یہ ڈیویلپمنٹ مملکت اور جنوبی ایشیائی ریاست  پاکستان کے درمیان گہرے سٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک


پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور سعودی ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
کراؤن پرنس شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی کابینہ نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت کی منظوری دی ہے۔

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

 سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کو حالیہ برسوں میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے،  منی لانڈرنگ کے مسئلہ کی وجہ  سے جون 2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔  اپنے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اصلاحات کے نفاذ کے بعد اکتوبر 2022 میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
ایف ایم یو، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت قائم کیا گیا، یہ یونٹ پاکستان کے مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو مشکوک لین دین کی رپورٹس کا تجزیہ کرنے اور بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ ہم آہنگی کا ذمہ دار ہے۔
"سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ  مملکت سعودی عرب  کے مالیاتی تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان منی لانڈرنگ کے سینئیر عہدیداروں نے  دہشت گردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ 
یہ ایم او یو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے سٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔  پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد مملکت میں مقیم ہے، اور متعدد پاکستانی کاروباری ادارے بھی  وہاں بزنس کر رہے ہیں۔
سعودی عرب پاکستان کی معیشت کا کلیدی مددگار رہا ہے، اس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں زرمبادلہ کے خاطر خواہ ذخائر کے ساتھ پاکستان کے فارن ایکسچینج  ذخائر کو تقویت دی ہے اور تیل کی ادائیگی کی موخر سہولیات کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
سعودی کابینہ نے مملکت کی جانب سے انٹرپول ریجنل بیورو کی میزبانی کو ایک اہم قدم کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے انتہا پسندی اور دیگر جرائم سے ان کی مختلف شکلوں میں مقابلہ کرنے میں مملکت کے اہم کردار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔

کل مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سعودی عرب کی منی لانڈرنگ پاکستان کے مفاہمت کی کے درمیان کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، کنول شوزب

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں جیل کے داخلی دروازے سے ہٹایا گیا، جیل کے داخلی دروازے پر گاڑی تک کھڑی نہیں کرنے دی گئی۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر ملاقات پر یہاں عدالتوں کی بےتوقیری کی جاتی ہے، عدالت نے ہی ملاقاتوں کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی
  • بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، کنول شوزب
  • افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، نائب وزیراعظم
  • پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارت اپنے جرائم چھپانا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر سلطان چوہدری
  • سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے، دیگر جرائم پر 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں