بانی پی ٹی آئ نے کسی کو کوئی خط ارسال نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی کو بھی ارسال نہیں کیا۔
عبدالغفور انجم نے کہا کہ کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں دعویٰ کرنا کہ انہیں اڈیالہ جیل میں تنہائی میں رکھا گیا ہے سراسر جھوٹ اور غیر حقیقت پسندانہ بات ہے، کسی بھی قیدی کو تنہائی میں رکھنے کا حکم صرف عدالت دے سکتی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغامات بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ کیونکہ جیل میں رہتے ہوئے اس کا استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سزیافتہ قیدی کو ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کوئی قیدی ہفتے میں ایک خط تحریر کرے تو پھر اس صورت میں ملاقات کی ایک اجازت باقی رہ جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی پی ٹی آئی نہیں کیا کہ بانی کوئی خط جیل سے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ضروری معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ معلوم ہو گیا تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر ِاطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا کہ "ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے، اس لیے سزا ہو گئی" ایک بے بنیاد دعویٰ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تعلق مذہب یا ریاست مدینہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک کرپشن کا کیس ہے جس میں شواہد کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا حق ہے کہ وہ مہم چلائیں، لیکن انہیں یہ قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے والد کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ وہ جہاں جا رہے ہیں، وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ، وہ جس سے بھی ملیں تو یہ بتائیں کہ سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کا کیس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک سیاسی کیس ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک کرپشن کیس ہے جس میں تمام شواہد موجود ہیں۔