کراچی:

سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز بیٹسمین یونس خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے منتخب ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا جائے، بلاجواز تنقید سے کھلاڑی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے کھلاڑی کو ذہنی طور پر فٹ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کی ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنائے، قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے والے سینیئر بیٹر فخر زمان ایک مرتبہ پھر یادگار اننگ کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم کافی حد تک متوازن ہے، بیٹنگ میں فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان  جیسے سینیئر اور بہترین بیٹرز موجود ہیں جبکہ بولنگ میں پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ جیسے فاسٹ بولرز کی خدمات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ نوجوان اور بعض صلاحیت بیٹر صائم ایوب اَن فٹ ہوگئے اور میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم صائم ایوب کی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔

مزید پڑھیں؛ ہیڈ کوچ عاقب جاوید فہیم اشرف کی حمایت میں سامنے آگئے

یونس خان نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب دستیاب بہترین کھلاڑیوں میں سے کیا جاتا ہے، عالمی کپ یا چیمپیئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹیم کے انتخاب پر نُکتَہ چینی شروع کر دی جاتی ہے اور کھلاڑیوں کی شمولیت کے معاملے پر رائے زنی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، منتخب کھلاڑی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں خود منتخب نہیں ہوتا جبکہ سلیکٹرز کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کرتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے منتخب ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا جائے اور کھلاڑیوں کو بلاوجہ دباؤ کا شکار ہونے سے بچایا جائے، اب ٹیم میں تبدیلیوں پر زیادہ زور نہ دیا جائے کیونکہ عالمی کپ کے انعقاد سے قبل بھی بھرپور تنقید کے سبب ٹیم میں تبدیلیاں کر دی گئی تھیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ گراس روٹ پر نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے اور ان کو مواقع فراہم کیے جائیں، کلب کرکٹ محدود ہوگئی ہے، اسکول اور کالج کی سطح پر کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے نام سے انکلوژر منسوب کرنے پر یونس خان نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ نے پاکستان کی خدمت کا موقع دیا، ہم جیسے کھلاڑیوں نے ملک کی خدمت کرکے کوئی احسان نہیں کیا، میرے اور دیگر کھلاڑیوں کے ریکارڈز گوگل پر موجود ہیں اور ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔

یونس خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط تر کرنے کے لیے ازراہ مزاح اپنی خدمات پیش کیں اور کہا کہ میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں پاکستان یونس خان نے نے کہا کہ ٹیم میں کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
  • اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • پہلگام میں سیاحوں پر حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
  • مقبوضہ کشمیر پہلگام میں سیاحوں پر حملہ اوربھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا، دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
  • رشتہ ایک سرد مہری کا
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟
  • امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا